علی گڑھ, 12 مئی (ہ س)۔
علی گڑھ
مڈراک کے گھاسی پور کے ایک نوجوان نے پہلگام واقعہ کو درست قرار دیا ،اسکا ویڈیو انٹر نیٹ میڈیا پر گردش کر رہا ہے۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کر عدالت میں پیش کیا جہاں سے اسے جیل بھیج دیا گیا۔
یہ ویڈیو سنیچر کو انٹرنیٹ میڈیا پر وائرل ہوا۔ جس میں نوجوان ملک مخالف بیانات دیتے ہوئے نظر آ رہا ہیں۔نوجوان ٹی وی چینل پر بات کرتے ہوئے کہہ رہا ہے کہ ہم نے30 مارے، انہوں نے کتنامارا؟ اس نے بھارتی فوج کے حملے کو غلط قرار دیا اور وزیر اعظم مودی اور وزیر اعلیٰ یوگی پر نا زیبا تبصرہ کیا، ویڈیو میں وہ معافی مانگتے بھی نظر آ رہے ہیں۔
مڈراک کے علی پور گاؤں کے ورون کمار شرما نے پولیس سے اسکی شکایت کی تھی۔
سی او اگلاس مہیش کمار کے مطابق ملزم کی شناخت انس ولد تاجو عرف تاج الدین ساکن گائوں گھاسی پور کے طور پر ہوئی ،وہ دہلی میں کام کرتا ہے۔ اسکے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ اسے ان کے گھر سے گرفتار کیا گیا ہے،یہ ویڈیو دہلی کا بھی بتایا جا رہا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ