حیدرآباد, 12 مئی (ہ س) تلنگانہ کے نظام آباد ضلع میں دھان کی خریداری کے آخری مرحلہ میں بھی کسانوں کو سخت پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ کھیتوں میں دھان کم ہونے کے باوجود، کسانوں کو اسے فروخت کرنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔کئی دنوں تک کانٹا لگانے کا انتظار کرنے کے بعد بھی جب دھان کی بوریاں ناپ تول کے بعد تیار تو ہو جاتی ہیں لیکن انہیں ملز تک منتقل کرنے میں مزید تاخیرہورہی ہے۔لاریاں نہ ہونے کی وجہ سے تھیلے ملز تک منتقل نہیں کئے جاسکے جس کے سبب کسان اپنی فصل کو مہینوں تک کھلیانوں میں سنبھال کر بیٹھنے پر مجبور ہیں۔ایک طرف تو کسان 6ماہ کی محنت سے فصل اگاتے ہیں اور دوسری طرف جب فروخت کا وقت آتا ہے تو خریدار مرکز تک لانے سے لے کر ملز تک پہنچانے کے درمیان کئی رکاوٹوں کا سامنا کرتے ہیں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق