حیدرآباد کو دنیا کا سب سے سرکردہ شہر بنانے تعاون پر زور: وزیراعلی تلنگانہ
حیدرآباد، 12 مئی (ہ س)۔
تلنگانہ کے وزیراعلی ریونت ریڈی نے نانک رام گوڑہ میں سناٹاسافٹ ویئر کے نئے مرکزکاافتتاح کیا۔ٹیک پروفیشنلس اورسرکردہ صنعت کاروں سے خطاب کرتے ہوئے، انہوں نے سوناٹا کی اے آئی قیادت اور ریاست کے جدید اہداف کے ساتھ اس کی ستائش کی۔ریڈی نے تلنگانہ کی عالمی سرمایہ کاری کے مرکز میں تبدیلی پر روشنی ڈالی، جس نے دسمبر 2023 سے 3 لاکھ کروڑ روپے کوراغب کیا اور نجی شعبہ میں 100,000 سے زیادہ ملازمتوں کے مواقع فراہم کئے۔انہوں نے ڈاوس میں 2024 کے ورلڈ اکنامک فورم میں 1.78 لاکھ کروڑروپے کی سرمایہ کاری، جنوبی کوریا کی سرمایہ کاری کی تفصیلات سے واقف کروایا۔ انہوں نے کہا کہ تلنگانہ کامطلب تجارت ہے۔انہوں نے مائیکروسافٹ، ایچ سی ایل ٹیک، انفوسس اور وپرو کی توسیع کے ساتھ گلوبل کیپبلیٹی سنٹرس، اے آئی ریڈی ڈیٹاسنٹرس،اورلائف سائنسس کے ایک مرکزکے طور پر حیدرآباد کی ترقی پرزوردیا۔ انہوں نے حکومت ہند کی حالیہ رپورٹوں کے مطابق امن و امان، افراط زرکے انتظام،ملازمتوں کے مواقع اور ٹیکس وصولی میں کامیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔
انہوں نے کہا کہ جامع پالیسیوں کومستحکم کیاگیا جن میں زنخوں کو ٹریفک والنٹربنانا، نوجوانوں کی صنعت کاری کے لئے راجیو یوا وکاسم، اورسیلف ہیلپ گروپس کے ذریعہ خواتین کوبااختیاربنانے کاہندوستان کا سب سے بڑاپروگرام شامل ہے۔ مستقبل کے منصوبوں میں ایک ڈرائی پورٹ،اے آئی سٹی کے ساتھ فیوچرسٹی اورینگ انڈیایونیورسٹیاں شامل ہیں۔ریڈی نے ایک ٹریلین ڈالر کی معیشت حاصل کرنے اور حیدرآباد کو دنیا کا سب سے سرکردہ شہر بنانے کے لئے تعاون پر زوردیا۔ انہوں نے کہاکہ حیدرآباد کے برانڈ ایمبیسیڈر بنیں اور عالمی سطح پر ہماری کامیابیوں کا اشتراک کریں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق