شروعاتی کاروبار میں گھریلو شیئرمارکیٹ میں زوردار تیزی ، سینسیکس اور نفٹی نے زبردست چھلانگ لگائی
نئی دہلی، 12 مئی (ہ س)۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کا اثر آج گھریلو شیئرمارکیٹ میں واضح طور پر نظر آرہا ہے۔ آج کی تجارت کا آغاز زوردار مضبوطی کے ساتھ ہوا۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد سے، دونوں ہی سینسیکس اور نفٹی انڈیکس میں مسلسل تیزی کا ر
Strong rise in domestic stock market in early trade


نئی دہلی، 12 مئی (ہ س)۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں کمی کا اثر آج گھریلو شیئرمارکیٹ میں واضح طور پر نظر آرہا ہے۔ آج کی تجارت کا آغاز زوردار مضبوطی کے ساتھ ہوا۔ مارکیٹ کھلنے کے بعد سے، دونوں ہی سینسیکس اور نفٹی انڈیکس میں مسلسل تیزی کا رجحان قائم ہے، جس کی وجہ سے صبح 10 بجے تک ان دونوں انڈیکس نے تقریباً تین فیصد کی مضبوطی حاصل کر لی تھی۔ تاہم، اس کے بعد ہونے والی منافع وصولی نے ان دونوں انڈیکس کی نقل و حرکت میں معمولی کمی کا باعث بنا۔ کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد، سینسیکس 2.82 فیصد کے اضافے کے ساتھ اور نفٹی 2.87 فیصد کے اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

کاروبار کے ابتدائی گھنٹے کے بعد، شیئر بازار کے بڑے شیئروں میں اڈانی انٹرپرائزز، جیو فائنانشیل، اڈانی پورٹس، شری رام فائنانس اور ٹرینٹ لمیٹڈ کے شیئر 6.53 فیصد اور 4.05 فیصد کے درمیان اضافے کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب سن فارماسیوٹیکلز اور سیپلا کے شیئروں میں بالترتیب 4.69 فیصد اور 0.13 فیصد کی کمی دیکھی گئی۔

بازار حصص میں اب تک 2,530 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 2,349 شیئر منافع کے ساتھ سبز نشان میں جبکہ 181 شیئر کمی کے ساتھ سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 29 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب فروخت کے دباو¿ کی وجہ سے صرف ایک حصص سرخ رنگ میں کاروبار کر رہا تھا۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 48 شیئرسبز نشان میں تجارت کرتے ہوئے دیکھے گئے اور صرف دو اسٹاک سرخ نشان میں تجارت کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

بی ایس ای سینسیکس آج 1,349.33 پوائنٹس کی زبردست چھلانگ کے ساتھ 80,803.80 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ جیسے ہی کاروبار کی شروعات ہوئی، خریداروں نے خریداری کرنا شروع کر دی، جس کی وجہ سے اس انڈیکس میں تیزی کا رجحان بن گیا۔ مسلسل خریداری کی مدد سے، انڈیکس صبح 10 بجے کے قریب 2,376.18 پوائنٹس کے ساتھ 81,830.65 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔حالانکہ اس کے بعد ہوئی منافع وصولی کی وجہ سے اس انڈیکس میں کچھ وقت کے لیے کمی کا رجحان دیکھا گیا۔ بازار میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان کاروبار کے پہلے گھنٹے کے بعد صبح سوا دس بجے سینسیکس 2,236.96 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 81,691.43 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح، این ایس ای نفٹی نے آج 412.10 پوائنٹس کی چھلانگ لگائی اور 24,420.10 پوائنٹس کی سطح پر تجارت شروع کی۔ مارکیٹ کھلتے ہی خریداری کی حمایت کے باعث اس انڈیکس کی حرکت میں تیزی آگئی۔ مسلسل خریداری کی مدد سے صبح 10 بجے تک انڈیکس 700 پوائنٹس سے زیادہ چھلانگ لگا کر 24,737.80 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ تاہم اس کے بعد منافع وصولی کے دباو¿ کی وجہ سے اس انڈیکس کی نقل و حرکت میں معمولی کمی دیکھی گئی۔ مارکیٹ میں مسلسل خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کی تجارت کے بعد، صبح سوا دس بجے، نفٹی 688.55 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,696.55 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا تھا۔

اس سے پہلے، گزشتہ ہفتے کے آخری کاروباری دن جمعہ کو، سینسیکس 880.34 پوائنٹس یعنی 1.10 فیصد کے نقصان کے ساتھ 79,454.47 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوسری طرف، نفٹی نے جمعہ کی تجارت 265.80 پوائنٹس یعنی 1.10 فیصد کی کمی کے ساتھ 24,008 پوائنٹس پر ختم کی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande