گلوبل مارکیٹ سے مثبت رجحانات، ایشیا ئی بازاروں میں بھی تیزی
نئی دہلی، 12 مئی (ہ س)۔ عالمی بازاروں سے آج مثبت رجحانات نظر آرہے ہیں۔ حالانکہ گذشتہ سیشن کے دوران امریکی بازار فلیٹ سطح پر بند ہوئے تھے، لیکن ڈاو¿ جونز فیوچرز آج زوردار مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے ۔ گذشتہ سیشن کے دوران یورپی باز
Positive signals from global markets, Asia also on the rise


نئی دہلی، 12 مئی (ہ س)۔ عالمی بازاروں سے آج مثبت رجحانات نظر آرہے ہیں۔ حالانکہ گذشتہ سیشن کے دوران امریکی بازار فلیٹ سطح پر بند ہوئے تھے، لیکن ڈاو¿ جونز فیوچرز آج زوردار مضبوطی کے ساتھ کاروبار کرتا ہوا نظر آ رہا ہے ۔ گذشتہ سیشن کے دوران یورپی بازاروں میں مسلسل خریداری کا رجحان رہا۔ آج ایشیائی بازاروں میں بھی عام طور پر تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔

امریکی بازار گذشتہ سیشن کے دوران دباو¿ کا شکار ر ہے جس کے نتیجے میں وال اسٹریٹ انڈیکس فلیٹ سطح پر بند ہوا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس 0.07 فیصد گر کر 5,659.91 پوائنٹس پر بند ہوا۔ دوسری طرف، نیس ڈیک نے گزشتہ سیشن کا اختتام 0.78 پوائنٹس کے علامتی اضافے کے ساتھ 17,928.92 پوائنٹس پر کیا۔ ڈاو¿ جونز فیوچرز فی الحال 462.98 پوائنٹس یعنی 1.12 فیصد اضافے کے ساتھ آج 41,712.36 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح نیس ڈیک فیوچرز بھی فی الحال 2 فیصد سے اوپرپہنچا ہوا ہے۔

گزشتہ سیشن کے دوران یورپی بازاروں میں خریداری کا ماحول رہا۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.27 فیصد اضافے کے ساتھ 8,554.80 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے گزشتہ سیشن کا کاروبار 0.64 فیصد اضافے کے ساتھ 7,743.75 پوائنٹس پر ختم کیا۔ اس کے علاوہ ڈی اے ایکس انڈیکس 146.63 پوائنٹ یعنی 0.62 فیصد اضافے کے ساتھ 23,499.32 پوائنٹس پر بند ہوا۔

ایشیائی بازاروں میں آج عام طور پر تیزی کا رجحان ہے۔ ایشیا کے 9 بازاروں میں سے 5 انڈیکس اضافے کے ساتھ سبز رنگ میں کاروبارکر رہے ہیں جبکہ ایک انڈیکس کمی کے ساتھ سرخ رنگ میں ہے۔ سنگاپور، تھائی لینڈ اور انڈونیشیا کی اسٹاک مارکیٹوں میں تعطیل کی وجہ سے آج اسٹریٹس ٹائمز انڈیکس، ایس ای ٹی کمپوزٹ انڈیکس اور جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس میں کوئی ہلچل نہیں ہے۔ ایشیائی منڈیوں میں واحد نکیئی انڈیکس اس وقت 0.16 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 37,442.43 پوائنٹس پر کاروبار کر رہا ہے۔

دوسری طرف، گفٹ نفٹی نے آج زبردست چھلانگ لگائی ہے۔ یہ انڈیکس اس وقت 575.50 پوائنٹس یعنی 2.39 فیصد کے مضبوط اضافے کے ساتھ 24,665.50 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 171.94 پوائنٹس یعنی 0.75 فیصد اضافے کے ساتھ 23,039.68 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ اس کے علاوہ تائیوان ویٹڈ انڈیکس 157.09 پوائنٹس یعنی 0.75 فیصد اضافے کے ساتھ 21,072.13 پوائنٹس کی سطح پر ، کوسپی انڈیکس 0.49 فیصد اضافے کے ساتھ 2,589.91 پوائنٹس کی سطح پر اور شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.37کی مضبوطی کے ساتھ3,330 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande