بھوپال میں تیز رفتار نے تباہی مچا ئی، بریک فیل ہونے پر بس 8 گاڑیوں سے ٹکرا ئی، ایک ہلاک
بھوپال، 12 مئی (ہ س)۔ راجدھانی بھوپال میں پیر کی صبح تیز رفتار کی تباہی دیکھی گئی۔ یہاں سگنل پر تیز رفتار بس نے کار سمیت نصف درجن گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں انٹرن شپ کرنے والی خاتون ڈاکٹر کی موت ہو گئی، جب کہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں
بھوپال میں تیز رفتار نے تباہی مچا ئی، بریک فیل ہونے پر بس 8 گاڑیوں سے ٹکرا ئی، ایک ہلاک


بھوپال، 12 مئی (ہ س)۔

راجدھانی بھوپال میں پیر کی صبح تیز رفتار کی تباہی دیکھی گئی۔ یہاں سگنل پر تیز رفتار بس نے کار سمیت نصف درجن گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔ اس حادثے میں انٹرن شپ کرنے والی خاتون ڈاکٹر کی موت ہو گئی، جب کہ 6 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کی تشویشناک حالت کو دیکھتے ہوئے ہلاکتوں میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ حادثہ بس کی بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔ اس کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔ اطلاع ملتے ہی ایم ایل اے بھگوان داس سبنانی، ایس ڈی ایم اور دیگر پولیس اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔

معلومات کے مطابق یہ حادثہ ٹی ٹی نگر تھانہ علاقہ کے روشن پورہ میں واقع بان گنگا کراسنگ پر پیش آیا۔ ریڈ سگنل کے دوران گاڑیاں یہاں رک گئیں۔ اسی دوران پیچھے سے ایک اسکول بس تیز رفتاری سے آئی اور آگے کھڑی گاڑیوں کو کچلتی ہوئی آگے بڑھ گئی۔ بس کے بالکل سامنے کھڑی اسکوٹر پر بیٹھی لڑکی ٹکر کی وجہ سے اوپر کو اچھل گئی۔ وہ اپنے اسکوٹر کے ساتھ بس کے اگلے حصے میں پھنس گئی۔ تقریباً 50 فٹ تک گھسیٹنے کے بعد اسکوٹر بس کے اگلے حصے سے نکلا اور لڑکی اگلے پہیے کے نیچے آ گئی۔ اسکول بس شادی کی تقریب سے واپس آرہی تھی۔ اس میں کچھ خواتین بھی سوار تھیں۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ اسکول وین انتہائی تیز رفتاری سے جا رہی تھی۔ سگنل پر لال بتی تھی اور وہاں 10-12 گاڑیاں کھڑی تھیں۔ دریں اثنا، بان گنگا وادی سے اترتے وقت بس نے ایک درجن سے زائد گاڑیوں کو ٹکر مار دی۔ بس ڈرائیور ہٹو ہٹو چلا رہا تھا۔ چند سیکنڈ میں بس لوگوں کو کچلتی ہوئی آگے بڑھ گئی۔ بس روشن پور چوراہے سے پولی ٹیکنک کی طرف جارہی تھی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande