میونسپل کمشنر نے نالے کی صفائی اور اخراجات کی تفصیلات طلب کی
علی گڑھ، 12 مئی (ہ س)۔ بارش کے موسم میں شہر میں پانی کی نکاسی اور نالیوں کی صفائی کے نظام کو مضبوط بنانے کے لیے روڈ میپ تیار کیا گیا ہے۔ نئے آنے والے میونسپل کمشنر پریم پرکاش مینا نے سب سے پہلے صرف ان دو نکات پر کام کرنے فیصلہ کیا۔ اپنے ماتحتوں کے ساتھ کوارسی کے بڑے ڈرین ، گویلا گیس ایجنسی رام گھاٹ روڈ نالےاور جافری نالے کی صفائی کا معائنہ کرنے پہنچے۔ کوارسی نالا کچرے سے بھرا اور فلونظر آنے پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے نالےکی صفائی کا کام ایک ماہ میں مکمل کرنے کا ہدف مقرر کیا ۔ اب تک نالے کی صفائی کی تفصیلات مانگتے ہوئے انہوں نے صفائی نہ کرنے کی وجہ بھی پوچھی۔
نگر نگم کے محکمہ صحت کی جانب سے چھوٹے، درمیانے نالوں کی صفائی کی جارہی ہے۔ ایک میٹر سے زیادہ چوڑے نالوں کی صفائی محکمہ تعمیرات کی جانب سے کی جارہی ہے۔ انہوں نے دونوں محکموں کے سربراہان کو ہدایت کی کہ وہ بھرپور کوششیں کرتے ہوئے ایک ماہ میں کام مکمل کر، رپورٹ پیش کریں۔ اوزون سٹی کٹ کے قریب رام گھاٹ روڈ ڈرین معائنہ کے دوران میونسپل کمشنر کو سڑک کے کنارے سلٹ نظر آئی ۔
انہوں نے اسسٹنٹ انجینئر سبط حیدر کو بتایا کہ بارش میںیہ سلٹ واپس نالے میں جائے گی پھر نالا بند ہو جائے گا۔ ایسے کام کا کیا فائدہ؟ انہوں نے سال میں ہوئی نالا صفائی، دیکھ بھال وغیرہ کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے سٹی ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر مکیش کمار اورسبھی سینی ٹیشن انسپکٹرز کو رپورٹ کے ساتھ طلب کیا۔ کام کا منصوبہ، ای ٹینڈر کے عمل کی فائل اور نالے کی صفائی کی اب تک کی پیش رفت رپورٹ جمع کرنے کی ہدایت دی گئیں۔ معائنہ کے دوران ایڈیشنل میونسپل کمشنر راکیش کمار یادو، چیف انجینئر سریش چند، احسان رب اور دیش دیپک وغیرہ موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ