پٹنہ، 12 مئی(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج 1 انے مارگ واقع سنکلپ سے دیہی سڑکوں کی مضبوطی اور انتظامی پروگرام کے تحت 8,716 کروڑ روپے کی لاگت سے 6,938 سڑکوں (لمبائی 12,105 کلومیٹر) کاریمورٹ کے ذریعے افتتاح کیا۔
پروگرام کے دوران رورل ورکس محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری دیپک کمار سنگھ نے پریزنٹیشن کے ذریعے رورل محکمہ کے تحت نافد کی گئی اسکیموں کی حصولیابیوں کے بارے میں تفصیلی جانکاری دی۔ انہوں نے وزیر اعلیٰ گرام سمپرک منصوبہ اور دیگر ریاستی اسکیموں، وزیر اعظم دیہی سڑک منصوبہ، وزیر اعلیٰ دیہی پل منصوبہ کے تحت گائوں کی سڑکوں/پلوں کی تعمیر کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں جانکاری دی۔ تعمیر شدہ دیہی سڑکوں کی جدید کاری کے بارے میں بھی معلومات دیں۔ رورل ورک محکمہ کے ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ کی ہدایت کے مطابق دیہی سڑکوں کی مضبوطی اور انتظامی پروگرام کو چیف منسٹر رورل روڈ اپ گریڈیشن اسکیم کے تحت دیہی سڑک مضبوطی اور مینجمنٹ پروگرام کو ایک نئے جزو کے طور پر شروع کیا گیا ہے۔ جس کا مقصد گائوں کی سڑکوں کی باقاعدہ اور منظم تعمیر نو/اپ گریڈیشن/جدید کاری کو یقینی بنانا ہے۔ مالی سال2024-25 میں اس پروگرام کے تحت پنج سالہ دیکھ بھال کی مدت سے باہر ہوئے کل 14,087 سڑکوں (لمبائی 24,482 کلومیٹر) کی مضبوطی کے لیے 21,733 کروڑ روپے کی انتظامی منظوری دی گئی ہے ۔ اس اہم پروگرام کے تحت، ان تمام دیہی سڑکوں کو اگلے 7 برسوں کے لیے معیاری خدمات کی سطح پر برقرار رکھنے کے انتظامات کیے گئے ہیں، جو اپنی پانچ سالہ دیکھ بھال/ خرابی کی اصلاح کی مدت مکمل کر چکے ہیں۔ اس مدت کے اندر ان سڑکوں پر دو مرتبہ ری سرفیسنگ کا کام کیا جائے گا۔ اسکیم کے نفاذ کے دوران سڑک میں کوئی تکنیکی خرابی پائی جاتی ہے تو اسے مقررہ مدت کے اندر لازمی طور پر حل کیا جائے گا۔
پروگرام کے دوران وزیر اعلیٰ نے کہا کہ دیہی سڑکوں کی مضبوطی اور انتظام کے کام کو شروع کرنے کے لیے رورل ورک محکمہ کو مبارکباد دیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ اس سے دیہی سڑکوں کی مضبوطی کو مزید تقویت ملے گی۔ دیہی سڑکوں کی مرمت اور دیکھ بھال ضروری ہے۔ جن دیہی سڑکوں کو مرمت کی ضرورت ہے، برسات سے پہلے مرمت کر لی جائے۔ ہمارا مقصد یہ ہے کہ گاؤں والوں کو ہمیشہ ایک مضبوط، محفوظ اور آرام دہ سڑک کی سہولت تک رسائی حاصل ہو۔ دیہی سڑکوں کی تعمیر سے نہ صرف دیہات اور شہروں کے درمیان فاصلے کم ہو رہے ہیں بلکہ ریاست کے سماجی ڈھانچے کو ایک نئی جہت اور اقتصادی سرگرمیوں کو نئی تحریک مل رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیہی سڑکوں کو چوڑا کرنے کا کام ضرورت کے مطابق شروع کیا جائے۔ نئی دیہی سڑکوں کی تعمیر سے مستقبل میں ریاست کے کسی بھی دور دراز علاقے سے راجدھانی پٹنہ تک آسان اور بلا تعطل سفر صرف 4 گھنٹے میں فراہم کرنے کا حکومت کا ہدف حاصل ہو جائے گا۔
پروگرام میں رورل ورک محکمہ کے ایڈیشنل چیف سکریٹری مسٹر دیپک کمار سنگھ نے سبز پودا پیش کرکے وزیر اعلیٰ کا استقبال کیا۔
پروگرام کے دوران محکمہ رورل ورک کی کامیابیوں پر ایک مختصر فلم پیش کی گئی۔ وزیر اعلیٰ نے محکمہ رورل ورک کے کتابچہ بھی اجرا کیا۔
پروگرام میں نائب وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری، نائب وزیر اعلیٰ وجے کمار سنہا، آبی وسائل اور پارلیمانی امور کے وزیر وجے کمار چودھری، دیہی امور کے وزیر اشوک چودھری، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سکریٹری دیپک کمار، چیف سکریٹری امرت لال مینا، ڈیولپمنٹ کمشنر پرتئے امرت، رورل ورک محکمہ کے ایڈینشل چیف سکریٹری دیپک کمار سنگھ، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری انوپم کمار، وزیر اعلیٰ کے سکریٹری کمار روی، وزیر اعلیٰ کے اور ایس ڈی گوپال سنگھ، دیہی امور محکمہ کے چیف انجینئر بھگوت رام سمیت دیگر سینئر افسران موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan