جھابوا، 12 مئی (ہ س)۔
مدھیہ پردیش میں تیز رفتاری کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ تیز رفتار گاڑیوں کے بے قابو ہونے کی وجہ سے آئے روز سڑک حادثات ہو رہے ہیں۔ تازہ معاملہ جھابوا ضلع کے پیٹلواد کا ہے، جہاں ایک بس بے قابو ہو کر الٹ گئی۔ حادثے میں جوڑے اور دس سالہ معصوم بچے کی موت ہو گئی۔ 15 سے زائد افراد زخمی بتائے جاتے ہیں۔ تمام زخمیوں کو پیٹلواد سول اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ فی الحال پولس نے مقدمہ درج کر لیا ہے اور تحقیقات کر رہی ہے۔
اطلاعات کے مطابق اتوار کی رات تقریباً 2:00 بجے اندور سے راجکوٹ جانے والی سلیپر کوچ بس نمبر ایم پی 09 پی اے 0271 پیٹلواد میں اسٹیٹ ہائی وے 18 پر پاتھر پاڑا گاو¿ں کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ بس میں 30 سے زائد افراد سوار تھے۔ حادثے میں احمد آباد کے رہائشی محمد عارف (45)، ان کی بیوی فرزانہ عارف (42) اور بس میں سفر کر رہے 10 سالہ امان کی موت ہوگئی۔ جبکہ 15 سے زائد افراد زخمی ہیں۔ تمام زخمیوں کا پیٹلواد سول اسپتال میں علاج جاری ہے، باقی مسافر محفوظ ہیں۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پیٹلواد پولس تھانہ انچارج دنیش شرما، سارنگی چوکی انچارج دیپک دیور اپنی ٹیم کے ساتھ موقع پر پہنچ گئے اور فوری طور پر راحت اور بچاو¿ کام شروع کیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan