سیف علی خان حملہ کیس، ملزم نے گرفتاری کو غیر قانونی بتاکر کی رہائی کی اپیل۔کل فیصلہ
ممبئی، 12 مئی (ہ س)۔ اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملے کے کیس میں گرفتار کیے گئے بنگلہ دیشی شہری محمد شریف الاسلام شہزاد کی جانب سے دائر کردہ درخواست پر باندرہ کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت منگل کے روز فیصلہ سنائے گی۔ ملزم
Court hears illegal arrest plea in Saif attack case


ممبئی، 12 مئی (ہ س)۔

اداکار سیف علی خان پر چاقو سے حملے کے کیس

میں گرفتار کیے گئے بنگلہ دیشی شہری محمد شریف الاسلام شہزاد کی جانب سے دائر کردہ

درخواست پر باندرہ کی میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت منگل کے روز فیصلہ سنائے گی۔ ملزم

نے اپنی گرفتاری کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے فوری رہائی کا مطالبہ کیا ہے۔

درخواست گزار کا کہنا ہے کہ گرفتاری سے

قبل پولیس نے اسے وہ تحریری بنیادیں مہیا نہیں کیں جو قانون کے تحت ضروری ہیں۔ اس

سلسلے میں اس نے بھارتیہ شہری تحفظ سہنتا (بی این ایس ایس) کی دفعہ 47 کا حوالہ

دیا ہے جس میں بغیر وارنٹ گرفتاری کی صورت میں پولیس افسر پر لازم قرار دیا گیا ہے

کہ وہ جرم کی مکمل تفصیل یا دیگر قانونی وجوہات فوری طور پر تحریری طور پر ملزم کے

سامنے پیش کرے۔

ملزم نے عدالت کو بتایا کہ اس اصول کی

خلاف ورزی کی گئی ہے، جس کی وجہ سے اس کی گرفتاری کالعدم قرار دی جانی چاہیے۔ عرضی

میں سپریم کورٹ اور ہائی کورٹ کے وہ فیصلے بھی پیش کیے گئے جن میں یہ واضح کیا گیا

ہے کہ گرفتاری سے پہلے وجوہات کا تحریری بیان دینا قانونی تقاضا ہے، اور اس کی عدم

تعمیل گرفتاری کو غیر قانونی بناتی ہے۔

درخواست میں ایک فیصلے کا حوالہ دیتے

ہوئے کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ نے واضح کیا ہے کہ گرفتاری کی بنیاد تحریری طور پر

فراہم کی جانی چاہیے تاکہ ریمانڈ کی سماعت کے وقت ملزم اپنا دفاع کر سکے۔ عدالت کا

یہ بھی کہنا تھا کہ بعد میں دیے گئے ریمانڈ یا چارج شیٹ سے گرفتاری کے وقت کی

قانونی خامی کو درست نہیں کیا جا سکتا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل ملزم نے سیشن

کورٹ میں دائر کردہ ضمانت کی درخواست واپس لے کر باندرہ میٹروپولیٹن مجسٹریٹ عدالت

سے رجوع کیا تھا۔

اس واقعے کی تحقیقات کے دوران پولیس نے

دو ماہ قبل ایک مفصل چارج شیٹ داخل کی تھی جس میں 1,000 سے زیادہ صفحات پر مشتمل

شواہد شامل ہیں، جن میں متعدد فرانزک ثبوت بھی شامل ہیں جو مبینہ طور پر ملزم کو

واقعے سے منسلک کرتے ہیں۔

یہ واقعہ 16 جنوری کو پیش آیا تھا جب سیف

علی خان کے باندرہ میں واقع 12ویں منزل کے فلیٹ میں ایک شخص گھس آیا اور ان پر

چاقو سے پے در پے وار کیے۔

54 سالہ اداکار کو فوری طور پر لیلاوتی

اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کی ایمرجنسی سرجری کی گئی۔ پانچ دن بعد وہ

اسپتال سے فارغ کر دیے گئے۔ پولیس نے واقعے کے دو دن بعد حملہ آور کو گرفتار کر

لیا تھا۔

ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande