امریکہ کے بڑے ہوائی اڈوں پر فنی خلل کا اندیشہ ، وزیر نقل و حمل کا انتباہ
واشنگٹن،12مئی (ہ س)۔امریکی ریاست نیو جرسی میں واقع نیوارک لیبرٹی بین الاقوامی ہوائی اڈا، جو ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہوتا ہے، ان دنوں ٹیکنالوجی کی خرابیوں اور عملے کی کمی کا شکار ہے۔ اسی پس منظر میں امریکی وزیرِ نقل و حمل، شون ڈافی نے ات
امریکہ کے بڑے ہوائی اڈوں پر فنی خلل کا اندیشہ ، وزیر نقل و حمل کا انتباہ


واشنگٹن،12مئی (ہ س)۔امریکی ریاست نیو جرسی میں واقع نیوارک لیبرٹی بین الاقوامی ہوائی اڈا، جو ملک کے مصروف ترین ہوائی اڈوں میں شمار ہوتا ہے، ان دنوں ٹیکنالوجی کی خرابیوں اور عملے کی کمی کا شکار ہے۔ اسی پس منظر میں امریکی وزیرِ نقل و حمل، شون ڈافی نے اتوار کے روز ایک ٹی وی انٹرویو میں خبردار کیا کہ جیسے جیسے مصروف گرمیوں کا سفری موسم قریب آ رہا ہے، دیگر امریکی ہوائی اڈے بھی اسی قسم کی مشکلات کا سامنا کر سکتے ہیں۔

شون ڈافی، جنھوں نے حال ہی میں فضائی ٹریفک کنٹرول کے قومی نظام کو جدید بنانے اور مرمت کے لیے اربوں ڈالر کا مجوزہ منصوبہ پیش کیا ہے، بدھ کے روز واشنگٹن ڈی سی میں بڑی فضائی کمپنیوں کے سربراہوں سے ملاقات کریں گے تاکہ نیوارک میں پروازوں کی تعداد کم کرنے کے لیے کوئی منصوبہ تیار کیا جا سکے۔ تاہم امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق، یہ واضح نہیں کہ کتنی پروازوں میں کمی کی جا سکتی ہے۔یہ بات ایسے وقت پر سامنے آئی ہے جب جمعہ کے روز نیوارک کے فضائی کنٹرول مرکز میں ریڈار سسٹم کچھ دیر کے لیے بند ہو گیا، جو کہ گزشتہ ماہ کے آخر میں بھی 90 سیکنڈ کے لیے بند ہوا تھا۔ اتوار کی صبح ایک اور خرابی نے ایئر ٹریفک آلات کو متاثر کیا، جس کے باعث نیوارک آنے والی پروازوں کو تقریباً 45 منٹ تک روکے رکھا گیا۔ یہ بات وفاقی ایوی ایشن انتظامیہ نے بتائی۔ان مسائل کی وجہ سے متعدد پروازیں تاخیر یا منسوخی کا شکار ہوئیں، جس سے مسافروں کی سلامتی کے حوالے سے اندیشے پیدا ہوئے۔ یہ سب کچھ موجودہ امریکی حکومت، یعنی ٹرمپ انتظامیہ کے لیے ایک بڑا چیلنج بن کر سامنے آیا ہے۔جب شون ڈافی سے پوچھا گیا کہ آیا نیوارک سے فضائی سفر اب بھی محفوظ ہے تو ا±نھوں نے اصرار کیا کہ ہمارا فضائی دائرہ دنیا کا محفوظ ترین ہے، اور یہ بھی کہا کہ وہ اور ان کا خاندان باقاعدگی سے اسی ہوائی اڈے سے سفر کرتے ہیں۔اس کے باوجود، ڈافی نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ریاست اور کانگریس نے بڑے ہوائی اڈوں کے پرانے نظاموں کو بہتر بنانے پر خاطر خواہ توجہ نہیں دی، اور نیوارک میں حالیہ مسائل کو پرانے نیٹ ورک پر دباو¿ کا نتیجہ قرار دیا۔این بی سی چینل کے پروگرام میٹ دی پریس وِد کرسٹین وِالکر میں گفتگو کرتے ہوئے ڈافی نے کہا: جو کچھ آپ نیوارک میں دیکھ رہے ہیں، وہ ملک بھر میں دیگر جگہوں پر بھی ہو سکتا ہے، اور یہ مسئلہ حل ہونا چاہیے۔ ا±نھوں نے مزید کہا: مجھے پورے فضائی نظام پر تشویش ہے۔وفاقی ایوی ایشن انتظامیہ نے اتوار کے روز سوشل میڈیا پر جاری کردہ بیان میں بتایا کہ نیوارک میں سروس کی معطلی ایک رابطے کے مسئلے کی وجہ سے ہوئی، جو فلاڈلفیا میں واقع ایک مرکز میں پیش آیا، یہ نیوارک کے فضائی دائرے میں آنے اور جانے والی پروازوں کو کنٹرول کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande