درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءپر ملک و فوج کی سلامتی کےلئے دعائیں مانگی گئیں
.نئی دہلی،11مئی (ہ س)۔ زم زم فاونڈیشن کے ایک وفد نے فاونڈیشن کے صدر شمیم احمد خان کی قیادت میں آج درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءپر حاضری دی اور سلام پیش کیا۔درگاہ شریف کے جانشین سید محمد کامران نظامی نے پگڑی باندھ کر درگاہ کی زیارت کی۔ اس موقع پر آل ا
درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءپر ملک و فوج کی سلامتی کےلئے دعائیں مانگی گئیں


.نئی دہلی،11مئی (ہ س)۔ زم زم فاونڈیشن کے ایک وفد نے فاونڈیشن کے صدر شمیم احمد خان کی قیادت میں آج درگاہ حضرت نظام الدین اولیاءپر حاضری دی اور سلام پیش کیا۔درگاہ شریف کے جانشین سید محمد کامران نظامی نے پگڑی باندھ کر درگاہ کی زیارت کی۔

اس موقع پر آل انڈیا امام آرگنائزیشن کے سربراہ قاضی مفتی محمد طاہر حسین نے ملک اور فوج کی سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی۔مفتی محمد طاہر حسین نے کہا کہ امت مسلمہ کے لوگ اپنے ملک کے ساتھ متحد ہیں اور حکومت جو بھی خدمات چاہے ہم اس کے لیے تیار ہیں۔ اس بار ہم مرکزی حکومت کی طرف سے پاک اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کی حمایت کرتے ہیں۔

زم زم فاو¿نڈیشن کے صدر شمیم احمد خان نے کہا کہ ہمیں اپنی بہادر فوج پر فخر ہے۔ ہماری فوج ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ بھارتی فوج نے پاکستان کے حملوں کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔ آج پوری دنیا میں بھارتی فوج کی تعریف ہو رہی ہے۔ اس موقع پر ظہیر عالم، فیروز خان، قاری محمد شہباز وغیرہ بھی موجود تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande