شاہجہاں پور، 10 مئی (ہ س)۔ تھانہ چوک اور کوتوالی پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ہفتہ کے روز بین الاضلاعی گاڑیاں چوری کرنے والے گروہ کے چھ ارکان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کے قبضے سے چھ مسروقہ موٹر سائیکلیں، ایک 315 بور رائفل اور دیگر سامان برآمد کر لیا گیا۔
ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (سٹی) دیویندر کمار نے بتایا کہ ایک خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس ٹیم نے فلورینس نائٹنگیل کالج کے سامنے ایک خالی پلاٹ کے قریب سے سندھولی تھانہ علاقہ کے بھٹ پورہ رسول پور گاو¿ں کے رہنے والے امیش، گلفام، عمران، سنجیت، روضہ تھانہ علاقہ کے محلہ لودھی پور کے رہنے والے جناب اور صدر بازار تھانہ علاقہ کی شانتی پورم کالونی کے رہائشی نور محمد کو گرفتار کیا۔
اے ایس پی نے بتایا کہ امیش، جناب اور نور محمد کی مجرمانہ تاریخ ہے۔ تمام ملزمان کے خلاف ایف آئی آر درج کر کے انہیں جیل بھیجا جا رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد