پٹنہ کا موسم بدلا، ہوا کے ساتھ بارش شروع
پٹنہ کا موسم بدلا، ہوا کے ساتھ بارش شروعپٹنہ، 9 اپریل (ہ س)۔ بہار کے کئی اضلاع میں بارش اور گرج چمک کے بعد بدھ کی شام پٹنہ میں بھی بارش شروع ہوگئی۔ بدھ کے روز دن بھر چلچلاتی گرمی سے لوگ پریشان رہے لیکن شام ہوتے ہی پٹنہ میں موسم کا مزاج اچانک تبدیل گ
پٹنہ کا موسم بدلا، ہوا کے ساتھ بارش شروع


پٹنہ کا موسم بدلا، ہوا کے ساتھ بارش شروعپٹنہ، 9 اپریل (ہ س)۔ بہار کے کئی اضلاع میں بارش اور گرج چمک کے بعد بدھ کی شام پٹنہ میں بھی بارش شروع ہوگئی۔ بدھ کے روز دن بھر چلچلاتی گرمی سے لوگ پریشان رہے لیکن شام ہوتے ہی پٹنہ میں موسم کا مزاج اچانک تبدیل گیا۔ پٹنہ اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں بادلوں کے چھائے رہنے کے بعد تیز ہوائیں چلنے لگیں جس کے بعد بوندا باندی ہوئی جس سے پٹنہ میں موسم خوشگوار ہوگیا اور شدید گرمی سے پریشان لوگوں کو کچھ راحت ملی۔پٹنہ کے موسمیاتی مرکز نے کہا کہ بہار میں آئندہ چند روز تک بارش جاری رہے گی۔ بارش کے باعث درجہ حرارت گر جائے گا اور لوگوں کو شدید گرمی سے راحت ملے گی۔محکمہ موسمیات نے بہار کے 38 میں سے 25 اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا کہ 13 اور 14 اپریل کو بہار کے 25 اضلاع میں 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ اس دوران گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری ہوگی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande