پٹنہ، 09 اپریل(ہ س)۔وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے مہاویر جینتی پر بھگوان مہاویر کو سلام کر تے ہوئے ریاست اور ملک کے لوگوںکو مبارکباد دی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ بھگوان مہا ویر کا پیغام سچائی اور عدم تشدد کا ہے ۔ہم سے ان کے ذ ریعہ بتائے گئے عدم تشدد کے راستے کو اپنے کا عہد کریں ۔سچائی اور عدم تشدد کے راستہ پر چل کر ریاست اور ملک میں امن ، خیر سگالی اور یقین کے رشتے کو مضبوط کریں۔ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan