جے پی گنگا پتھ کی دیدار گنج تک توسیع کی جائے گی، کل وزیراعلیٰ افتتاح کریں گے
جے پی گنگا پتھ کی دیدار گنج تک توسیع کی جائے گی، کل وزیراعلیٰ افتتاح کریں گےپٹنہ، 09 اپریل(ہ س)۔راجدھانی میں گنگا کے کنارے تعمیر جے پی گنگا پتھ پروجیکٹ کی دیدار گنج تک توسیع کی جارہی ہے۔ فی الحال یہ راستہ دیگھا سے گنگن گھاٹ تک تیار ہے۔ اب اسے دیدار گ
جے پی گنگا پتھ کی دیدار گنج تک توسیع کی جائے گی، کل وزیراعلیٰ افتتاح کریں گے


جے پی گنگا پتھ کی دیدار گنج تک توسیع کی جائے گی، کل وزیراعلیٰ افتتاح کریں گےپٹنہ، 09 اپریل(ہ س)۔راجدھانی میں گنگا کے کنارے تعمیر جے پی گنگا پتھ پروجیکٹ کی دیدار گنج تک توسیع کی جارہی ہے۔ فی الحال یہ راستہ دیگھا سے گنگن گھاٹ تک تیار ہے۔ اب اسے دیدار گنج تک بڑھایا جا رہا ہے، جس کا افتتاح جمعرات (10 اپریل) کو وزیر اعلیٰ جناب نتیش کمار کریں گے۔ تقریباً 3831 کروڑ روپے کی لاگت کے اس پروجیکٹ کو بہار اسٹیٹ روڈ کنسٹرکشن کارپوریشن نے بنایا ہے۔ پٹنہ شہر کے دو اہم سروں کو جوڑنے والی اس انتہائی اہم سڑک کی لمبائی 20.5 کلومیٹر ہے۔فروری 2025 کی ’پرگتی یاترا‘ کے دوران، مندری نالہ سے جے پی گنگا پتھ کے براہ راست رابطے کے علاوہ، گائے گھاٹ میںندی کی طرف ڈائون ریمپ بنانے کے لیے بھی منظوری دی گئی تھی۔ اس سڑک کی سب سے بڑی خصوصیت اس کا کثیر جہتی رابطہ ہے۔ یہ پٹنہ کے سب سے زیادہ گنجان علاقوں کے لیے یہ بہترین متبادل ہے۔ پٹنہ کے دو مخالف سروں، دیگھا سے دیدار گنج تک کا فاصلہ طے کرنے میں بہت کم وقت لگے گا۔ یہ تمام اہم مقامات جیسے اٹل پتھ، ایل سی ٹی گھاٹ، گاندھی میدان، پی ایم سی ایچ، پٹنہ یونیورسٹی، این آئی ٹی، گائے گھاٹ، کنگن گھاٹ، کرشنا گھاٹ اور پٹنہ گھاٹ کو ایک سیدھی لائن میں جوڑتی ہے۔ اس کی وجہ سے پٹنہ کے مشرقی اور مغربی حصوں کے درمیان آمدورفت کافی آسان ہو گئی ہے۔اس پروجیکٹ کا سنگ بنیاد 11 اکتوبر 2013 کو لوک نائک جے پرکاش نارائن کے یوم پیدائش پر رکھا گیا تھا۔ اسی دن سے اسے جے پی گنگا پاتھ کا نام دیا گیا۔ اس کی تعمیر گزشتہ چند برسوں میں مرحلہ وار کی گئی ہے۔ پہلے مرحلے میں، دیگھا سے گاندھی میدان تک 7.5 کلومیٹر روڈ 24 جون 2022 کو عوام کے سپرد کیا گیا، اس کے بعد، دوسرے مرحلے میں،14اگست2023 پی ایم سی ایچ سے گائے گھاٹ تک 5.0 کلومیٹر ، تیسرے مرحلے میں4جولائی 2024 کو گائیگھاٹ سے کنگن گھاٹ تک 3.0 کلومیٹر اور چوتھے مرحلہ میں کرشن گھاٹ رابطہ سڑک کا افتتاح 3اکتوبر 2024 کو گیا گیا۔یہ سڑک جے پی سیتو اور مہاتما گاندھی سیتو جڑتی ہے، جس سے شمالی اور جنوبی بہار کے درمیان سفر مزید آسان ہو گیاہے۔ دیدار گنج تک مکمل ہونے کے بعد اس سڑک کو کچی درگاہ-بیدو پور6 لین پل سے بھی جوڑا جائے گا۔ یہ جدید ترین سڑک پٹنہ کی لائف لائن بن گئی ہے۔ اس کے علاوہ شمالی بہار کو پٹنہ سے جوڑنے اور دیگر جنوبی بہار کی طرف جانے والے کئی اہم راستوں سے بھی بہترین رابطہ فراہم کر نے والی اہم سڑک بنتی جارہی ہے ۔پروجیکٹ کی توسیع کی بھی منظوری مل گئی ہے۔ مغرب میں کوئیلور پل تک اور مشرق میں دیدار گنج سے فتوحہ ،بختیار پور ہو تے ہوئے مکامہ تک قدیم این ایچ کو چوڑا کر نے کے منصوبہ پر بھی جلد کام شروع کیا جائے گا۔ یہی نہیں دیگھا سے گاندھی میدان کے درمیان گنگا کے کنارے ایک جامع پارک بھی ڈیولپ کیا جائے گا۔فی الحال یہ راستہ گنگا ندی پر کل پانچ پلوںسے جڑ رہا ہے، جن میں سے تین پل زیر تعمیر ہیں۔ یہ پٹنہ رنگ روڈ سے ہو کرگزرتی ہے۔ کوئلور تک توسیع کے بعد، اسے این ایچ922،این ایچ319 اور پوروانچل ایکسپریس وے سے بھی جوڑا جائے گا۔اہم خصوصیات:• اٹل پتھ، ایل سی ٹی گھاٹ، گاندھی میدان، پی ایم سی ایچ، پٹنہ یونیورسٹی، این آئی ٹی، کرشنا گھاٹ، گائے گھاٹ، کنگن گھاٹ اور پٹنہ گھاٹ کے درمیان آسان رابطہ• دیگھا سے کنگن گھاٹ تک سڑک کی تکمیل ہو جانے سے پٹنہ کے ٹریفک کے مسئلہ میں ایک بڑی راحت۔• سیاحتی، تعلیمی، طبی، مذہبی اور سماجی مقامات کے سفر میں وقت اور فاصلے میں کمی آئی ہے۔• پٹنہ رنگ روڈ سے براہ راست رابطہ، جس سے یہ راستہ اور بھی موثر ہو گیا ہے۔• شمالی بہار خاص طور پر چھپرا، گوپال گنج، سیوان اور دیگر اضلاع سے پی ایم سی ایچ میں علاج کے لیے آنے والے لوگوں کا کافی وقت بچ جائے گا۔• پٹنہ کے لوگوں کو شام کے وقت گنگا کے کنارے ایک بہت ہی خوبصورت سیاحتی نظارہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ شام کے وقت یہاں کا نظارہ بہت خاص ہوتا ہے۔•ا سمارٹ پٹنہ اسکیم کے تحت اس علاقے کو شہر کے اہم قدرتی مقام اور پارک کے طور پر تیار کرنے کا منصوبہ ہے، جسے جلد ہی عملی شکل دی جائے گی۔• جے پی گنگا پتھ کی تو سیع بہٹا میں کوئیلور پل تک ، اب پٹنہ سے آرا-بکسر (این ایچ922)، آرا-موہنیا (این ایچ319) اور پوروانچل ایکسپریس وے تک براہ راست رابطہ ممکن ۔• گنگا ندی پر 5 پلوں سے رابطہ، جن میں سے 3پلوں کی تعمیر جلد ہو نے والی ہے ۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande