دلیپ گھوش نے مرشد آباد تشدد کے لیے ترنمول کانگریس کو ذمہ دار ٹھہرایا
مرشدآباد، 09 اپریل (ہ س)۔ بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش نے مرشد آباد ضلع کے جنگی پور میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہوئے تشدد پر ترنمول کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ بدھ کو انہوں نے کہا کہ ترنمول کے لوگ کچھ لوگوں کو بھڑکا کر تشدد پھیلانے کی کوشش کر ر
Dilip Ghosh blamed Trinamool Congress for Murshidabad violence


مرشدآباد، 09 اپریل (ہ س)۔ بی جے پی لیڈر دلیپ گھوش نے مرشد آباد ضلع کے جنگی پور میں وقف ترمیمی قانون کے خلاف احتجاج کے دوران ہوئے تشدد پر ترنمول کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔ بدھ کو انہوں نے کہا کہ ترنمول کے لوگ کچھ لوگوں کو بھڑکا کر تشدد پھیلانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

منگل کو جنگی پور میں اقلیتی تنظیموں کے ارکان وقف بل کے خلاف احتجاج کر رہے تھے۔ مظاہرے کے دوران ان کی پولیس سے جھڑپ ہوئی۔ اس دوران مظاہرین نے پولیس وین کو آگ لگا دی اور اس پر حملہ بھی کیا۔ پولیس نے لاٹھی چارج کر کے حالات پر قابو پالیا۔ ابھی تک ریاستی حکومت کی طرف سے کوئی باضابطہ بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

اس معاملے کی وجہ سے بدھ کو مرشدآباد ضلع کے سوتی میں بدامنی پھیل گئی۔ انتظامیہ نے واضح طور پر کہا ہے کہ پانچ سے زیادہ افراد کے جمع ہونے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ 11 اپریل تک انٹرنیٹ خدمات بند رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تاہم ترنمول نے کہا ہے کہ ریاستی حکومت صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے اور امن بحال کرنے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔ جلسوں، جلوسوں اور اجتماعات پر پابندی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande