ریاست کے 4اضلاع میں بجلی گرنے سے 13لوگوں کی موت پر وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس
مہلوکین کے پسماندگان کو فوری طور پر چار چار لاکھ روپے امداد کی رقم دینے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایتپٹنہ، 09 اپریل(ہ س)۔بجلی گرنے سے بیگوسرائے میں 5،دربھنگہ میں 4،مدھو بنی میں 3اور سمستی پور میں 01شخص کی موت پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار سوگوار ہیں اور انہوں نے
ریاست کے 4اضلاع میں بجلی گرنے سے 13لوگوں کی موت پر وزیر اعلیٰ کا اظہار افسوس


مہلوکین کے پسماندگان کو فوری طور پر چار چار لاکھ روپے امداد کی رقم دینے کی وزیر اعلیٰ کی ہدایتپٹنہ، 09 اپریل(ہ س)۔بجلی گرنے سے بیگوسرائے میں 5،دربھنگہ میں 4،مدھو بنی میں 3اور سمستی پور میں 01شخص کی موت پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار سوگوار ہیں اور انہوں نے متاثر کنبوں کے تئیں گہری تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ وزیر اعلیٰ نے کہا کہ آفت کی اس گھڑی میں وہ متاثرہ کنبوں کے ساتھ ہیں ۔وزیر اعلیٰ نے تمام متاثرین کے اہل خانہ کو فوری طور پر چار چار لاکھ روپے امداد کی رقم دینے کی ہدایت دی ہے ۔وزیر اعلیٰ نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ تمام لوگ خراب موسم میں پوری طرح احتیاط برتیں ۔خراب موسم ہو نے پر آسمانی بجلی سے حفاظت کے لیے آفات مینجمنٹ محکمہ کی طرف سے وفتا فوقتا جاری کیے گئے مشوروں پر عمل کریں ۔ خراب موسم میں گھروں میں رہیں اور محفوظ رہیں۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande