براتیہ باسو کے ساتھ ملاقات کی منسوخی پر بی جے پی کےممبر پارلیمنٹ ابھیجیت گنگولی برہم
کولکاتا، 9 اپریل (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اور سابق جج ابھیجیت گنگولی نے مغربی بنگال کے وزیر تعلیم براتیہ باسو کے ساتھ مجوزہ ملاقات منسوخ ہونے کے بعد ریاستی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ ابھیجیت نے واضح الفاظ میں کہا کہ اس ناکامی کے لیے
BJP MP Abhijit angry on meeting cancellation with Bratya Basu


کولکاتا، 9 اپریل (ہ س)۔ بھارتیہ جنتا پارٹی کے ممبر پارلیمنٹ اور سابق جج ابھیجیت گنگولی نے مغربی بنگال کے وزیر تعلیم براتیہ باسو کے ساتھ مجوزہ ملاقات منسوخ ہونے کے بعد ریاستی حکومت پر سخت حملہ کیا ہے۔ ابھیجیت نے واضح الفاظ میں کہا کہ اس ناکامی کے لیے وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی انتظامیہ پوری طرح سے ذمہ دار ہے۔

ابھیجیت گنگولی نے مغربی بنگال اسکول سروس کمیشن (ایس ایس سی) گھوٹالے میں ملازمت سے ہٹائے جانے سے پیدا ہونے والی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے وزیر تعلیم براتیہ باسو سے ملاقات کی درخواست کی تھی۔ یہ میٹنگ بدھ کو ہونی تھی لیکن آخری وقت میں منسوخ کر دی گئی، جس سے ناراض ہو کر بی جے پی ایم پی نے حکومت کے خلاف سخت موقف اختیار کیا۔

میٹنگ منسوخ ہونے کے بعد ابھیجیت گنگولی نے میڈیا کے سامنے ممتا بنرجی کو لکھا گیا خط پھاڑ دیا اور کہا کہ ”حکومت کی اچھے ارادے کے فقدان کی کمی کے باعث ہی وزیر تعلیم کے ساتھ ملاقات ناکام ہو گئی۔ وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی اور ان کی انتظامیہ اس کے لیے براہ راست ذمہ دار ہیں۔“

ابھیجیت نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ ریاستی حکومت تعلیم میں پھیلے بدعنوانی اور گھوٹالوں کے معاملے پر ایمانداری سے بات کرنے سے گریز کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ نوکریوں سے ہاتھ دھونے والے سینکڑوں امیدواروں کے مستقبل سے کھلواڑ کیا جا رہا ہے اور حکومت اس طرف آنکھیں بند کیے ہوئے ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے قصبہ میں اساتذہ پر لاٹھی چارج کی بھی شدید مذمت کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande