جموں و کشمیر میں 20 اپریل تک موسمی تبدیلی متوقع ۔
جموں, 8 اپریل (ہ س)محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے لیے 8 سے 20 اپریل تک کا تفصیلی موسمی جائزہ جاری کرتے ہوئے بارش، برفباری، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔محکمہ کے مطابق 8 اپریل کو دوپہر کے بعد مطلع عمومی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ
Weather (file photo)


جموں, 8 اپریل (ہ س)محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے لیے 8 سے 20 اپریل تک کا تفصیلی موسمی جائزہ جاری کرتے ہوئے بارش، برفباری، گرج چمک اور تیز ہواؤں کے امکانات ظاہر کیے ہیں۔محکمہ کے مطابق 8 اپریل کو دوپہر کے بعد مطلع عمومی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ شام اور رات کے اوقات میں شمالی و وسطی کشمیر کے بالائی علاقوں میں ہلکی بارش، گرج چمک، تیز ہوائیں اور برفباری کا امکان ہے۔پھر 9 اور 10 اپریل کو موسم جزوی طور پر ابر آلود رہے گا اور کئی علاقوں میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور برفباری متوقع ہے۔ بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ 30 تا 40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا بھی اندیشہ ہے۔گیارہ اپریل کو صبح کے وقت چند مقامات پر بارش اور برفباری کے بعد موسم میں بہتری کی توقع ہے۔ اس کے بعد 12 سے 17 اپریل تک خطے میں موسم عمومی طور پر خشک اور صاف رہنے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔تاہم 18 سے 20 اپریل کے دوران ایک بار پھر بارش اور برفباری کے نئے سلسلے کے آغاز کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے سیاحوں، مسافروں اور ٹرانسپورٹرز کو متعلقہ انتظامیہ و ٹریفک ایڈوائزری پر عمل کرنے کی تاکید کی ہے، جبکہ کسانوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ وہ 9 اور 10 اپریل کے دوران زرعی سرگرمیاں ملتوی رکھیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande