سرینگر پی ڈی پی ہیڈکوارٹر میں آگ بھڑک اٹھی، فائر سروس ملازم زخمی
سرینگر، 07 اپریل (ہ س)۔سرینگر کے پولو ویو علاقے میں پیر کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ہیڈکوارٹر میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک فائر سروس ملازم زخمی ہو گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ پی ڈی پی ہیڈکوارٹر میں آج صبح آگ لگ گئی جس میں کچھ شیڈ کو نقصان
سرینگر پی ڈی پی ہیڈکوارٹر میں آگ بھڑک اٹھی، فائر سروس ملازم زخمی


سرینگر، 07 اپریل (ہ س)۔سرینگر کے پولو ویو علاقے میں پیر کو پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کے ہیڈکوارٹر میں آگ لگنے کے واقعے میں ایک فائر سروس ملازم زخمی ہو گیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ پی ڈی پی ہیڈکوارٹر میں آج صبح آگ لگ گئی جس میں کچھ شیڈ کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگ بجھانے کے دوران ایک فائر سروس ملازم بھی زخمی ہو گیا۔ اس کی شناخت بشیر احمد کے نام سے ہوئی ہے اور اسے علاج کے لیے قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔فی الحال پولیس نے آگ لگنے کے واقعہ کو لے کر کیس درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mir Aftab


 rajesh pande