ماڈل ولیج ٹرسٹ نے کنج میں مفت یونانی میڈیکل کیمپ منعقد کیا
دو سو سے زائد افراد نے میڈیکل کیمپ سے استفادہ کیا نئی دہلی،07اپریل(ہ س)۔ وژن 2026 کے تحت کام کر نے والے ادارے ماڈل ولیج ٹرسٹ نے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے اشتراک سے کنچن کنج میں سے مفت یونانی طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں عوام کی بھرپور
ماڈل ولیج ٹرسٹ نے کنج میں مفت یونانی میڈیکل کیمپ منعقد کیا


دو سو سے زائد افراد نے میڈیکل کیمپ سے استفادہ کیا

نئی دہلی،07اپریل(ہ س)۔

وژن 2026 کے تحت کام کر نے والے ادارے ماڈل ولیج ٹرسٹ نے آل انڈیا یونانی طبی کانگریس کے اشتراک سے کنچن کنج میں سے مفت یونانی طبی کیمپ کا انعقاد کیا۔ اس کیمپ میں عوام کی بھرپور شرکت دیکھنے کو ملی، جہاں 200 سے زائد افراد نے مفت یونانی طبی مشورے اور علاج کی سہولیات سے فائدہ اٹھایا۔اس کا مقصد روایتی یونانی طب کو فروغ دینا اور محروم طبقوں کو مفت طبی سہولیات فراہم کرنا تھا۔ ماہر یونانی ڈاکٹروں اور پیرا میڈیکل اسٹاف کی ٹیم نے مریضوں کی تشخیص، مشورہ اور مفت ادویات کی فراہمی انجام دی۔

کیمپ میں کئی معزز شخصیات نے شرکت کی، جن میں پروفیسر محمد ادریس سابق پرنسپل، اے اینڈ یو طبیہ کالج پروفیسر ایس ایم عارف زیدی سابق ڈین، فیکلٹی آف یونانی میڈیسن، جامعہ ہمدرد، ڈاکٹر احمد منہاز الدین ڈائریکٹر، الشفاءملٹی اسپیشیلٹی اسپتال، طبی کانگریس کے سیکرٹری ڈاکٹر سید احمد خان اور ریاستی صدر ڈاکٹر شکیل احمد ریاستی شامل تھے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Md Owais Owais


 rajesh pande