علی پور دوار،4اپریل (ہ س)۔
ضلع میں آسام بنگال سرحد کے باربیشا علاقے میں زبردست آگ لگنے سے دس دکانیں جل کر خاکستر ہوگئیں۔ آگ جمعرات کی رات تقریباً 2 بجے لگی۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی کوئی خبر نہیں ہے۔ تاہم آگ لگنے سے کروڑوں روپے سے زائد کے نقصان کا خدشہ ہے۔ مقامی تاجروں کے مطابق آگ رات گئے اچانک لگی۔ جس کے بعد اس کی اطلاع فائر ڈیپارٹمنٹ کو دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی باربیشا فائر بریگیڈ کا ایک انجن موقع پر پہنچ گیا۔ تاہم آگ کی شدت کو دیکھتے ہوئے بعد میں علی پور دوار سے ایک اور انجن موقع پر پہنچ گیا۔ فائر فائٹرز نے کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ تب تک آگ میں ایک فرنیچر کی دکان، کاسمیٹک کی دکان، الیکٹرانک کی دکان سمیت کل دس دکانیں جل کر راکھ ہو چکی تھیں۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ آتشزدگی سے کروڑوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ