کولکاتا، 3 اپریل (ہ س)۔ مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی نے جمعرات کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت وقف (ترمیمی) بل کے ذریعے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ اگر موجودہ حکومت کو اقتدار سے ہٹا کر نئی حکومت بنتی ہے تو اس قانون کو ختم کرنے کے لیے ترمیم لائی جائے گی۔
ممتا بنرجی نے ریاستی سکریٹریٹ میں نامہ نگاروں سے کہا، جب موجودہ حکومت اقتدار سے باہر ہوگی اور نئی حکومت قائم ہوگی، تو ہم اس وقف بل کو منسوخ کرنے کے لیے ایک ترمیم لائیں گے۔ بی جے پی نے اسے صرف ملک کو تقسیم کرنے کے لیے پاس کیا ہے، ممتا بنرجی نے ریاستی سیکریٹریٹ میں نامہ نگاروں کو بتایا۔
قابل ذکر ہے کہ وقف (ترمیمی) بل بدھ کو لوک سبھا میں 12 گھنٹے کی میراتھن بحث کے بعد منظور کیا گیا۔ بل پر ووٹوں کی تقسیم کے بعد 288 ارکان پارلیمنٹ نے اس کے حق میں اور 232 ارکان نے مخالفت میں ووٹ دیا۔ یہ بل جمعرات کو راجیہ سبھا میں پیش کیا گیا۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی