بہار کے 7 اضلاع میں موسلادھار بارش کی وارننگ ، تیز آندھی کا الرٹ
پٹنہ،25اپریل(ہ س)۔بہار میں گزشتہ کئی دنوں سے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ ریاست کے بیشتر اضلاع میں چلچلاتی دھوپ ، گرمی اور ہیٹ وویو لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔ حالانکہمحکمہ موسمیات کے مطابق جلد ہی لوگوں کو گرمی سے راحت ملنے والی ہے۔ ب
بہار کے 7 اضلاع میں موسلادھار بارش کی وارننگ ، تیز آندھی کا الرٹ


پٹنہ،25اپریل(ہ س)۔بہار میں گزشتہ کئی دنوں سے درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ درج کیا جا رہا ہے۔ ریاست کے بیشتر اضلاع میں چلچلاتی دھوپ ، گرمی اور ہیٹ وویو لوگوں کو پریشان کر رہی ہے۔ حالانکہمحکمہ موسمیات کے مطابق جلد ہی لوگوں کو گرمی سے راحت ملنے والی ہے۔ بہار کے 7 اضلاع میں شدید بارش اور طوفان کا الرٹ جاری کیا گیا ہے ۔

پٹنہ واقع موسمیاتی مرکز نے کہا ہے کہ مشرقی ہواؤں کی سرگرمی اور دیگر موسمی وجوہات کی وجہ سے فضا میں نمی کی مقدار بڑھ رہی ہے۔ اس کے نتیجے میں 26 سے 30 اپریل کے درمیان ریاست کے کئی اضلاع میں 50 سے 60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے بارش ، گرج چمک اور تیز ہوا چلنے کا امکان ہے۔

اس کے ساتھ ہی راحت کی خبر یہ ہے کہ 26 اپریل کو ارریہ ، مشرقی چمپارن ، شیوہر ، کشن گنج ، مدھوبنی ، سپول ، سیتامڑھی میں گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے ۔ کچھدنوں میں درجہ حرارت 3 سے 4 ڈگری تک گرنے کا امکان ہے ۔ لوگوں کو اس سے کچھ راحت ملنے کی امید ہے۔

موسم کی اس ممکنہ تبدیلی کے پیش نظر محکمہ موسمیات نے کسانوں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ کھلے میں رکھی فصلوں کو محفوظ جگہ پر رکھنے اور کھیتوں میں کام کرتے وقت محتاط رہنے کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ بعض علاقوں میں ژالہ باری کا بھی امکان ہے جس سے ربیع کی فصلوں کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

حالانکہ جمعہ کے روز بھی گرمی سے راحت کی کوئی امید نہیں ہے۔ ریاست کے مختلف حصوں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے اوپر پہنچ گیا ہے جس کی وجہ سے نظام زندگی متاثر ہو رہا ہے ۔ ان دنوں درجہ حرارت 1 سے 2 ڈگری تک بڑھ سکتا ہے ۔ جنوبی بہار کے گیا ، اورنگ آباد ، ڈہری ، بکسر ، بھوجپور ، پٹنہ اور نالندہ جیسے اضلاع میں گرمی اور ہیٹ وویو کا اثر برقرار رہے گا ۔

شمالی بہار کے گوپال گنج ، موتیہاری ، مغربی چمپارن ، سارن ، سیوان ، دربھنگہ ، شیوہر اور مظفر پور میں بھی آئندہ 48 گھنٹوں کے دوران درجہ حرارت میں معمولی اضافہ متوقع ہے ۔ ان علاقوں میں شدید گرمی اور ہیٹ وویو برقرار رہ سکتی ہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو زیادہ محتاط رہنا پڑے گا۔

جمعرات کے روز ریاست کے 15 اضلاع میں درجہ حرارت 40 ڈگری سیلسیس سے زیادہ درج کیا گیا ۔ گیا میں مسلسل تیسرے دن سب سے زیادہ 42.6 ڈگری درجہ حرارت درج کیا گیا۔ دہری اور بکسر میں درجہ حرارت 42.2 ڈگری جبکہ پٹنہ میں 41.4 ڈگری رہا۔ موتیہاری میں درجہ حرارت 41.8 ڈگری اور سپول میں 40.01 ڈگری تک پہنچنے کے ساتھ ہیٹ وویو الرٹ بھی جاری کیا گیا تھا ۔ اس کے مقابلے کشن گنج سرد رہا ، جہاں درجہ حرارت 34.02 ڈگری درج کیا گیا ۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande