پی ایل او میں نائب صدر کا نیا عہدہ قائم کرنے کی منظوری پر حماس کی شدید تنقید
غزہ،25اپریل(ہ س)۔ تنظیمِ آزادیِ فلسطین (پی ایل او) نے 1964 میں اپنے قیام کے بعد پہلی بار کل جمعرات کے روز نائب صدر کا نیا عہدہ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ اس پر حماس نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے تنظیم کی امیدوں پر پانی پھیر دی
پی ایل او میں نائب صدر کا نیا عہدہ قائم کرنے کی منظوری پر حماس کی شدید تنقید


غزہ،25اپریل(ہ س)۔

تنظیمِ آزادیِ فلسطین (پی ایل او) نے 1964 میں اپنے قیام کے بعد پہلی بار کل جمعرات کے روز نائب صدر کا نیا عہدہ قائم کرنے کی منظوری دے دی۔ اس پر حماس نے شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس فیصلے نے تنظیم کی امیدوں پر پانی پھیر دیا۔حماس نے اپنے بیان میں فلسطینی مرکزی کونسل کے اجلاس اور نائب صدر کے عہدے کے قیام کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ یہ اجلاس غزہ پر جاری جنگ اور مغربی کنارے اور بیت المقدس میں اسرائیلی جارحیت کے مقابلے کے لیے درکار ... حقیقی وحدت قائم کرنے کی امیدوں کے بر خلاف رہا۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ مرکزی جماعتوں نے اس اجلاس کا بائیکاٹ کیا کیو کہ وہ قومی شراکت داری کی روح پر غلبہ پانے اور اس پر قبضہ جمانے کی کوششوں کو مسترد کرتی ہیں۔ حماس نے صدر محمود عباس کی جانب سے’بے ہودہ زبان‘ (گالی کے استعمال) کی بھی مذمت کی اور کہا کہ موجودہ قومی حالات تمام مزاحمتی دھڑوں کے گرد یکجہتی کا تقاضا کرتے ہیں، نہ کہ انہیں نشانہ بنانے یا انہیں مجرم ٹھہرانے کا۔حماس نے پی ایل او کی از سر نو تشکیل، عارضی قیادت کے دائرہ کار کو فعال کرنے اور مکمل انتخابات کے انعقاد کا مطالبہ کیا، جسے اس نے قومی وحدت کی بحالی کا واحد راستہ قرار دیا۔ حماس کا کہنا تھا کہ فلسطینی عوام ایسی متحد قیادت کے مستحق ہیں جو ان کی قربانیوں کے شایانِ شان ہو، نہ کہ ایسی قیادت جو ناکامی کو دہراتی ہے اور سیکیورٹی تعاون اور بیرونی دباو¿ کے آگے جھک جاتی ہے۔یہ بیانات ایسے وقت پر آئے جب فلسطینی مرکزی کونسل نے بھاری اکثریت سے تنظیمِ آزادیِ فلسطین کی ایگزیکٹو کمیٹی کے لیے نائب صدر کا عہدہ تخلیق کرنے کا فیصلہ کیا۔ یہ عہدہ فلسطین کے صدر کے طور پر بھی شمار ہوگا۔

واضح رہے کہ1985 سے 2018 کے دوران فلسطینی مرکزی کونسل کے 30 اجلاس منعقد ہوئے۔ ان میں 1988 اور 1999 کے ہنگامی اجلاس، اور 2003 میں ایک فوری اجلاس شامل ہے۔ ک±ل 30 اجلاسوں میں 7 تونس میں، 4 بغداد میں، 4 غزہ میں اور 15 رام اللہ میں ہوئے۔سال 2022 میں مرکزی کونسل کا 31 واں اجلاس منعقد ہوا تھا۔ اس اجلاس میں فلسطینی قومی کونسل کی نئی صدارت، فلسطینی قومی فنڈ کے بورڈ کے صدر کا تقرر اور پی ایل او کی ایگزیکٹو کمیٹی کی رکنیت مکمل کی گئی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande