بہار کے کھگڑیا میں خوفناک آگ ، فرنیچر شو روم جل کر خاکستر ، لاکھوں کا نقصان
کھگڑیا،25اپریل(ہ س)۔شہر کے بلواہی محلہ میں سب سے بڑے فرنیچر شو روم میں اچانک آگ لگ گئی ۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ دو منزلوں پر موجود تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی بیگوسرائے سے فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور سخت محنت کے بعد آگ پر ق
بہار کے کھگڑیا میں خوفناک آگ ، فرنیچر شو روم جل کر خاکستر ، لاکھوں کا نقصان


کھگڑیا،25اپریل(ہ س)۔شہر کے بلواہی محلہ میں سب سے بڑے فرنیچر شو روم میں اچانک آگ لگ گئی ۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ دو منزلوں پر موجود تمام سامان جل کر راکھ ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی بیگوسرائے سے فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچی اور سخت محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔ آگ لگنے سے لاکھوں کا نقصان ہوا ہے۔

واضح ہو کہ فرنیچر کے شوروم میں آگ لگنے سے موقع پر افراتفری کا ماحول تھا۔ مقامی لوگوں نے فرنیچر کے شوروم میں بڑے پیمانے پر آگ لگنے کی اطلاع فائر ڈپارٹمنٹ کو دی لیکن کھگڑیا میں صرف ایک بڑی گاڑی کی موجودگی کی وجہ سے مونگیر اور بیگوسرائے سے فائر بریگیڈ کی ٹیمیں طلب کی گئیں۔

اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور تقریباً ڈھائی گھنٹے کی محنت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔ آتشزدگی سے لاکھوں روپے کے نقصان کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

شبہ ہے کہ آگ بجلی کے شارٹ سرکٹ کے باعث لگی۔ آگ اتنی خوفناک تھی کہ تمام فرنیچر شعلوں کی زد میں آگیا۔ خوش قسمتی کی بات یہ ہے کہ آگ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande