انکاونٹر میں دو ہسٹری شیٹر گرفتار، ایک کو گولی لگی۔
فیروز آباد، 24 اپریل (ہ س)۔ سرسا گنج پولیس اسٹیشن نے بدھ کی رات دیر گئے انکاؤنٹر میں دو ہسٹری شیٹروں کو گرفتار کیا۔ انکاونٹرمیں ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ایک ملزم کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہی) اکھلیش
ک


فیروز آباد، 24 اپریل (ہ س)۔ سرسا گنج پولیس اسٹیشن نے بدھ کی رات دیر گئے انکاؤنٹر میں دو ہسٹری شیٹروں کو گرفتار کیا۔ انکاونٹرمیں ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ایک ملزم کو علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (دیہی) اکھلیش بھدوریا نے بتایا کہ 14 اپریل کو سرسا گنج تھانے میں ایک مقدمہ درج کیا گیا تھا کہ نگلہ چندی گاؤں کے سامنے آراو روڈ پر نامعلوم افراد نے موبائل لوٹ لیا تھا۔ اس کا پردہ فاش کرنے کے لیے پولیس کی تین ٹیمیں تعینات کی گئی تھیں۔

سرسا گنج تھانہ انچارج ویبھو کمار سنگھ بدھ کی دیر رات پولیس ٹیم کے ساتھ علاقے میں گشت پر تھے۔ پھر اطلاع ملی کہ ڈکیتی کے مطلوب ملزمان کسی جرم کی نیت سے دوبارہ تھانہ صدر کے علاقے میں دندناتے پھر رہے ہیں۔ ٹیم نے کوراڑہ روڈ پر گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران انکاونٹر کے بعد انہیں گرفتار کرلیا۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande