پولیس نے کٹھوعہ میں عادی مجرم کو پی ایس اے کے تحت جیل منتقل کیا
پولیس نے کٹھوعہ میں عادی مجرم کو پی ایس اے کے تحت جیل منتقل کیا جموں، 24 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس کٹھوعہ نے منشیات کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بناتے ہوئے ایک بدنامِ زمانہ و عادی منشیات فروش گگن کوہلی کو گرفتار کر کے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت ن
پولیس نے کٹھوعہ میں عادی مجرم کو پی ایس اے کے تحت جیل منتقل کیا


پولیس نے کٹھوعہ میں عادی مجرم کو پی ایس اے کے تحت جیل منتقل کیا

جموں، 24 اپریل (ہ س)۔ جموں و کشمیر پولیس کٹھوعہ نے منشیات کے خلاف جاری مہم کو مزید مؤثر بناتے ہوئے ایک بدنامِ زمانہ و عادی منشیات فروش گگن کوہلی کو گرفتار کر کے پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت نظر بند کر دیا۔ ملزم کو ضلع جیل راجوری منتقل کر دیا گیا ہے۔یہ کارروائی سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کٹھوعہ شوبھت سکسینہ کی قیادت میں عمل میں لائی گئی۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کٹھوعہ ضلع میں منشیات کی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث رہا ہے، جس کے خلاف تھانہ راج باغ میں ایف آئی آر نمبر 142/2023 اور تھانہ ہیرا نگر میں ایف آئی آر نمبر 107/2024 کے تحت این ڈی پی ایس ایکٹ کی دفعات 8/15 کے تحت مقدمات درج ہیں۔ منشیات کی غیر قانونی سرگرمیوں کے انسداد کے لیے پولیس نے ملزم کے خلاف متلعقہ ایکٹ کے تحت ڈوزیئر تیار کر کے ڈویژنل کمشنر جموں کو ارسال کیا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے نظر بندی کا وارنٹ جاری کیا گیا۔ پولیس نے فوری طور پر وارنٹ پر عمل درآمد کرتے ہوئے ملزم کو ضلع جیل راجوری منتقل کر دیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande