اردن کے شاہ عبداللہ کی وزیراعظم مودی سے گفتگو، دہشت گردانہ حملے کی مذمت
نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔ اردن کے شاہ عبداللہ ابن الحسین نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات کی اور پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے یہ اطلاع دی۔ شاہ عبداللہ نے بے گناہ لوگوں کی ہلاکت
اردن کے شاہ عبداللہ کی وزیراعظم مودی سے گفتگو، دہشت گردانہ حملے کی مذمت


نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔ اردن کے شاہ عبداللہ ابن الحسین نے وزیر اعظم نریندر مودی سے ٹیلی فون پر بات کی اور پہلگام میں ہونے والے دہشت گردانہ حملے کی سخت مذمت کی۔وزارت خارجہ کے ترجمان رندھیر جیسوال نے یہ اطلاع دی۔ شاہ عبداللہ نے بے گناہ لوگوں کی ہلاکت پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا۔ انہوں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دہشت گردی کی ہر شکل میں مذمت کی جانی چاہیے اور اسے کسی بھی طرح سے جائز قرار نہیں دیا جا سکتا۔ وزیر اعظم نے یکجہتی کے پیغام کے لیے شاہ عبداللہ (دوم) کا شکریہ ادا کیا اور اس گھناؤنے حملے کے ذمہ داروں اور افراد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے ہندوستانی عوام کے جذبات کا اشتراک کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande