ممبئی میں بندرگاہوں پر سیکورٹی سخت، پاک بھارت کشیدگی کے سبب ایم اے آر ایس ای سی لیول 2 نافذ
ممبئی میں بندرگاہوں پر سیکورٹی سخت، پاک بھارت کشیدگی کے سبب ایم اے آر ایس ای سی لیول 2 نافذ ممبئی، 9 مئی (ہ س)۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے مدنظر ملک بھر میں بندرگاہوں، شپ یارڈز، بحری جہازوں اور ٹرمینلز پر س
maritime security level raised in Arabian Sea


ممبئی میں بندرگاہوں پر سیکورٹی سخت، پاک بھارت کشیدگی کے سبب ایم اے آر ایس ای سی لیول 2 نافذ

ممبئی، 9 مئی (ہ س)۔ ہندوستان اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں

اضافے کے مدنظر ملک بھر میں بندرگاہوں، شپ یارڈز، بحری جہازوں اور ٹرمینلز پر

سیکورٹی کا درجہ بڑھا دیا گیا ہے۔ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوی ایشن (ڈی جی سی

اے) نے ایک اہم ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے تمام متعلقہ اداروں کو حکم دیا ہے کہ وہ

سیکیورٹی کی سطح کو ایم اے آر ایس ای سیلیول-2 تک فوری طور پر بڑھا دیں۔

اس حکم کے تحت ممبئی کے ساحلی علاقوں

میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں جن کا جائزہ پولیس پورٹ زون کے ڈپٹی

کمشنر نے خود لیا۔ خاص طور پر جے این پی ٹی بندرگاہ کے اطراف پنویل، ساسون ڈاک، بھاو

کا ڈھاکہ، اندرا ڈاک اور ییلو گیٹ پر بھاری پولیس فورس تعینات رہی۔ ڈی جی سی اے کے ڈائریکٹر جنرل نے ملک

بھر کی بندرگاہوں کے چیف انفارمیشن سیکیورٹی آفیسرز کو تاکید کی ہے کہ وہ اپنے آئی

ٹی اور کمیونی کیشن سسٹمز کی مکمل جانچ کریں اور ممکنہ سائبر خطرات سے بچاؤ کے لیے

فوری اور مؤثر اقدامات اٹھائیں۔

کیپٹن نتن مکیش، ڈپٹی ناٹیکل ایڈوائزر اور

سینئر ڈی ڈی جی (ٹیک) نے ایک ایڈوائزری میں لکھا: یہ اقدامات قومی سمندری

سلامتی کو مدنظر رکھتے ہوئے فوری اور ترجیحی بنیاد پر نافذ کیے جانے چاہئیں۔ ان

ہدایات پر سختی سے عمل ضروری ہے اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

یہ ایڈوائزری آل انڈیا سیفیئرس یونین کی

جانب سے سوشل میڈیا پر جاری کی گئی تھی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ہندوستانی ساحلوں،

بندرگاہوں، اور جہازوں پر حالیہ پیش رفت اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر اضافی

سیکیورٹی اقدامات فوری نافذ کیے جائیں۔

تمام بندرگاہوں اور شپ یارڈز کو بین

الاقوامی حفاظتی کوڈ ( آئی ایس پی ایس ) کے

تحت سیکیورٹی لیول 2 لاگو کرنے کا حکم دیا گیا ہے، تاکہ کسی بھی غیر متوقع خطرے سے

بچا جا سکے۔ اسی طرح برصغیر پاک و ہند اور قریبی

سمندری علاقوں میں سرگرم تمام ہندوستانی پرچم والے جہازوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ

وہ سیکیورٹی کی سطح کو 2 تک بڑھائیں اور اپنے شپ سیکیورٹی پلان کے مطابق تمام ضروری حفاظتی اقدامات نافذ کریں۔

ہندوستھان

سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande