چاندی پور میزائل رینج کی سیکورٹی سخت، ڈی آر ڈی او آفس میں ہنگامی میٹنگ
بالاسور (اڈیشہ)، 9 مئی (ہ س)۔ ملک میں جنگ جیسی صورتحال کے پیش نظر مرکزی حکومت نے اسٹریٹجک دفاعی کمپلیکس کی حفاظت کے سلسلے میں مستعدی اور سخت نگرانی کی ہدایات دی ہیں۔ اس سلسلے میں مشرقی رینج کے ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ڈی آئی جی) ڈاکٹر ستیہ جیت نائک نے جمعہ کو دوپہر 2 بجے ایک ہنگامی میٹنگ بلانے کا فیصلہ کیا ہے، جو چاندی پور میں ڈی آر ڈی او کے دفتر میں منعقد ہوگی۔
میٹنگ میں انٹیگریٹڈ ٹیسٹ رینج (آئی ٹی آر) اور پروف اینڈ ایکسپیریمینٹل اسٹیبلشمنٹ (پی ایکس ای) کے سیکورٹی انتظامات کا بغور جائزہ لیا جائے گا۔ پی ایس ای کمپلیکس کو ہندوستان کی اسٹریٹجک جانچ کی صلاحیت کا ایک اہم مرکز سمجھا جاتا ہے اور موجودہ حالات میں اس کی حفاظت انتہائی اہم ہو گئی ہے۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزارت دفاع کے اعلیٰ حکام، ملٹری انٹیلی جنس یونٹس اور مقامی انتظامیہ کے نمائندے شرکت کریں گے۔ زمینی سطح کی حفاظتی تیاریوں کا براہ راست جائزہ لینے کے لیے پی ایس ای کیمپس کے اندر میٹنگیں بھی منعقد کی جا سکتی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / انظر حسن