نئی دہلی، 24 اپریل (ہ س)۔ پارلیمنٹ انیکسی بلڈنگ میں مرکزی حکومت کی طرف سے منعقدہ کل جماعتی میٹنگ کے دوران جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے متاثرین کو خراج عقیدت پیش کیا گیا۔ اجلاس کے آغاز پر ان کے لیے دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کی صدارت میں ہونے والی میٹنگ میں وزیر داخلہ امت شاہ اور وزیر خارجہ ڈاکٹر ایس جے شنکر حکومت کی جانب سے اس معاملہ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جس میں تقریباً تمام پارٹیوں کے سرکردہ لیڈروں نے شرکت کی۔
کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی سمیت دیگر اپوزیشن لیڈروں نے شرکت کی۔ اے آئی ایم آئی ایم لیڈر اسد الدین اویسی بھی میٹنگ میں شامل ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر داخلہ نے خود انہیں فون کرکے میٹنگ میں شرکت کے لیے کہا تھا۔
تمام جماعتوں نے سیاسی اختلافات سے اوپر اٹھ کر ملک کی سلامتی اور اتحاد کو ترجیح دینے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد