ناسک کے شیو نیری قلعے میں شہد کی مکھیوں کا سیاحوں پر حملہ، متعدد زخمی
ناسک ، 20 اپریل (ہ س)اتوار کو ناسک ضلع میں واقع شیو نیری قلعہ میں سیاحوں پر اچانک شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا۔ جس کی وجہ سے کئی سیاح زخمی ہوگئے اور انہیں علاج کے لیے جنیر دیہی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جنیر پولیس اسٹیشن
ناسک کے شیو نیری قلعے میں شہد کی مکھیوں کا سیاحوں پر حملہ، متعدد زخمی


ناسک ، 20 اپریل (ہ س)اتوار کو ناسک ضلع میں واقع شیو نیری قلعہ میں

سیاحوں پر اچانک شہد کی مکھیوں نے حملہ کر دیا۔ جس کی وجہ سے کئی سیاح زخمی ہوگئے

اور انہیں علاج کے لیے جنیر دیہی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ جنیر پولیس اسٹیشن

کی ٹیم نے محکمہ جنگلات کو سیاحوں کی حفاظت کے لیے انتظامات کرنے کی ہدایت دی ہے۔

پولیس کے مطابق ہفتہ اور اتوار کو ناسک

ضلع کے شیو نیری قلعہ کو دیکھنے کے لیے سیاحوں کی بڑی تعداد آتی ہے۔ ان میں سے ایک

سیاح نے آج شہد کی مکھیوں کے چھتے پر پتھر پھینکا تھا جس کی وجہ سے شہد کی مکھیوں

نے سیاحوں پر حملہ کر دیا۔ اس کی وجہ سے کئی سیاح زخمی ہوئے ہیں۔ اس میں خواتین

اور نوجوان سیاح اور بچے بھی شامل ہیں۔ گزشتہ ڈیڑھ ماہ میں یہ تیسرا حملہ ہے۔

انتظامیہ نے سیاحوں سے اپیل کی ہے کہ وہ زیادہ محتاط رہیں، امن برقرار رکھیں اور

قلعے کے ان علاقوں میں جانے سے گریز کریں جہاں شہد کی مکھیاں موجود ہوں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande