ریاسی میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے دو افراد جاں بحق، درجنوں مویشی ہلاک
جموں, 20 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کی تحصیل ارناس کے علاقے چنٹو گلی، نزد ڈوگہ، میں ہفتہ کی شام آسمانی بجلی گرنے کے ہولناک واقعے میں دو افراد جاں بحق، ایک خاتون زخمی، جبکہ درجنوں مویشی ہلاک ہو گئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ شام تقری
ریاسی میں آسمانی بجلی کی زد میں آنے سے دو افراد جاں بحق، درجنوں مویشی ہلاک


جموں, 20 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر کے ضلع ریاسی کی تحصیل ارناس کے علاقے چنٹو گلی، نزد ڈوگہ، میں ہفتہ کی شام آسمانی بجلی گرنے کے ہولناک واقعے میں دو افراد جاں بحق، ایک خاتون زخمی، جبکہ درجنوں مویشی ہلاک ہو گئے۔سرکاری ذرائع نے بتایا کہ یہ واقعہ شام تقریباً آٹھ بجے پیش آیا، جب علاقے میں اچانک موسلا دھار بارش کے ساتھ زوردار آسمانی بجلی گری، جس کی زد میں آ کر عبدالرشید ولد کالو اور شہناز بیگم زوجہ مختیار احمد موقع پر ہی دم توڑ بیٹھے۔اسی واقعے میں ایک اور خاتون، گلزار بیگم زوجہ عبدالرشید شدید زخمی ہوئیں جنہیں فوری طور پر طبی امداد کے لیے منتقل کیا گیا۔

آسمانی بجلی گرنے سے قریبی چراگاہ میں موجود تقریباً 40 بھیڑ بکریاں بھی ہلاک ہو گئیں۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور ضابطے کی کارروائی مکمل کی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande