جموں, 20 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں اتوار کی صبح بادل پھٹنے کے واقعے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔حکام کے مطابق بادل پھٹنے کا واقعہ رامبن کے علاقے سیری باگنا میں پیش آیا، جس کے نتیجے میں تین افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔ڈپٹی کمشنر رامبن بصیر الحق نے بتایا کہ رات بھر مسلسل بارش کے باعث زمین کھسکنے اور طغیانی سے جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر کئی گاڑیاں اور جائیدادیں تباہ ہو گئیں۔انہوں نے مزید کہا کہ سڑک بند ہونے کی وجہ سے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور مشینری سمیت عملہ گزشتہ رات سے ہی کام میں لگا ہوا ہے۔انہوں نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بادل پھٹنے کے اس سانحے میں تین افراد جان بحق ہو گئے ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر