آسمانی بجلی گرنے، طوفان یا بارش سے جانی نقصان کی صورت میں امدادی رقم فوری تقسیم کی جائے، وزیراعلیٰ
لکھنؤ، 20 اپریل (ہ س) وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے طوفان، بارش اور ژالہ باری کے پیش نظر اضلاع میں افسروں کو پوری تیزی کے ساتھ امدادی کام انجام دینے کی ہدایت دی ہے۔ اتوار کو جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ حکام کو چاہیے کہ وہ عل
و


لکھنؤ، 20 اپریل (ہ س) وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے طوفان، بارش اور ژالہ باری کے پیش نظر اضلاع میں افسروں کو پوری تیزی کے ساتھ امدادی کام انجام دینے کی ہدایت دی ہے۔ اتوار کو جاری ایک بیان میں وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ حکام کو چاہیے کہ وہ علاقے کا دورہ کریں اور اس کا سروے کریں اور امدادی کاموں کی نگرانی کریں۔ آسمانی بجلی، طوفان، بارش جیسی آفات سے جانی و مالی نقصان کی صورت میں فوری طور پر متاثرہ افراد میں امدادی رقم تقسیم کی جائے۔ ساتھ ہی حادثے میں زخمی ہونے والوں کا بھی مناسب علاج کیا جائے۔

چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے ہدایت دی کہ افسران سروے کریں اور فصل کے نقصان کا جائزہ لیں اور رپورٹ حکومت کو بھیجیں۔ تاکہ اس سلسلے میں مزید کارروائی کی جا سکے۔ وزیراعلیٰ نے اس بات پر زور دیا کہ پانی جمع ہونے کی صورت میں نکاسی آب کے انتظامات ترجیحی بنیادوں پر کئے جائیں۔ تمام اضلاع کے افسران اس اہم مسئلے پر توجہ دیں۔

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande