سیلم پور قتل کیس میں پانچ افراد گرفتار
نئی دہلی، 20 اپریل (ہ س)۔ پولیس سیلم پور قتل کیس کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ہفتے کی رات پانچ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے لڑکوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل مرکزی ملزم لیڈی ڈان ذکری ٰاور اس کے کزن ساحل او
سیلم پور قتل کیس میں پانچ افراد گرفتار


نئی دہلی، 20 اپریل (ہ س)۔

پولیس سیلم پور قتل کیس کی تحقیقات میں مصروف ہے۔ اس معاملے میں پولیس نے ہفتے کی رات پانچ لوگوں کو حراست میں لیا ہے۔ حراست میں لیے گئے لڑکوں سے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ اس سے قبل مرکزی ملزم لیڈی ڈان ذکری ٰاور اس کے کزن ساحل اور دلشاد کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ ہفتہ کو ذکریٰ کو دو دن کی پولیس حراست میں بھیج دیا گیا۔

قابل ذکر ہے کہ دہلی کے سیلم پور میں جمعرات کی شام 17 سالہ کنال کو چاقو کے وار کر کے قتل کر دیا گیا تھا۔ واقعہ کے بعد علاقہ مکینوں نے اپنے گھروں کے باہر نقل مکانی کے پوسٹر لگا دیے تھے اور اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ سے مدد کی اپیل کی تھی۔ پولیس نے اس قتل کیس کے مرکزی ملزمان لیڈی ڈان ذکریٰ، ساحل اور دلشاد کو گرفتار کر لیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande