ادھم پور سڑک حادثے میں چھ جوان زخمی
جموں, 20 اپریل (ہ س)۔
ادھم پور کے چپرا شاپ کے نزدیک پیش آئے ایک خوفناک سڑک حادثے میں فوج کے کم از کم چھ اہلکار زخمی ہو گئے۔ذرائع کے مطابق، فوجی اہلکاروں کو لے جا رہی ایک بس چپرا شاپ کے مقام پر اچانک بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری، جس کے نتیجے میں چھ اہلکار زخمی ہو گئے۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی فوج، پولیس اور دیگر ریسکیو اداروں پر مشتمل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی اہلکاروں کو فوری طور پر ملٹری اسپتال اودھم پور منتقل کیا گیا، جہاں ان کا علاج جاری ہے۔واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر