چندرابابو 75برس کے ہوگئے، چرنجیوی نے مبارکباد دی
حیدرآباد۔20 ، اپریل (ہ س)آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو 75برس کے ہوگئے۔ان کی سالگرہ کے موقع پر سابق مرکزی وزیرو مشہور فلم اداکار چرنجیوی نے مبارکباد پیش کی۔انہوں نے چندرابابو کے ساتھ کھنچوائی گئی ایک یادگار تصویر ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر
چندرابابو 75برس کے ہوگئے، چرنجیوی نے مبارکباد دی


حیدرآباد۔20 ، اپریل (ہ س)آندھرا پردیش کے وزیر اعلیٰ این چندرابابو نائیڈو 75برس کے ہوگئے۔ان کی سالگرہ کے موقع پر سابق مرکزی وزیرو مشہور فلم اداکار چرنجیوی نے مبارکباد پیش کی۔انہوں نے چندرابابو کے ساتھ کھنچوائی گئی ایک یادگار تصویر ’ایکس‘ پلیٹ فارم پر شیئر کی اور ان کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ایسا دور اندیش لیڈر ملنا تلگو عوام کے لئے خوش قسمتی کی بات ہے۔چرنجیوی نے اپنے پیغام میں کہا سالگرہ کی ڈھیروں مبارکباد چندرابابو نائیڈو، آپ ایک عظیم رہنما ہیں جن میں ویژن، محنت، مستقل مزاجی اور لگن جیسی خوبیاں بدرجہ اتم موجود ہیں۔میری نیک تمنائیں ہے کہ بھگوان آپ کو طویل عمر، اچھی صحت اور وہ طاقت عطا کرے تاکہ آپ عوام کے لئے دیکھے گئے خوابوں کو حقیقت میں بدل سکیں۔آپ جیسے محنتی، دور اندیش، پرجوش اور مخلص رہنما کا ملنا تلگو قوم کی خوش نصیبی ہے۔ میری خواہش ہے کہ آپ ہمیشہ تندرست اور خوشحال رہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande