رامبن کے بولی بازار میں سیلابی ریلے نے 16 دکانیں تباہ کر دیں۔
جموں, 20 اپریل (ہ س)۔ ضلع رامبن کے بولی بازار میں اتوار کی صبح موسلادھار بارش کے باعث اچانک آئے سیلابی ریلے نے زبردست تباہی مچائی، جس کے نتیجے میں کم از کم 16 دکانیں زمین بوس ہو گئیں۔ اس افسوسناک واقعے میں دکانداروں کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان
Ramban


جموں, 20 اپریل (ہ س)۔

ضلع رامبن کے بولی بازار میں اتوار کی صبح موسلادھار بارش کے باعث اچانک آئے سیلابی ریلے نے زبردست تباہی مچائی، جس کے نتیجے میں کم از کم 16 دکانیں زمین بوس ہو گئیں۔ اس افسوسناک واقعے میں دکانداروں کو کروڑوں روپے مالیت کا نقصان ہوا ہے۔

قومی شاہراہ کے ساتھ واقع بولی بازار میں یہ دکانیں کئی برسوں سے قائم تھیں اور مقامی افراد کا اہم ذریعۂ معاش بنی ہوئی تھیں۔ دکانداروں نے بتایا کہ وہ انہی دکانوں کے ذریعے اپنے اہل خانہ کا پیٹ پالتے تھے اور یہی ان کی زندگی کا واحد سہارا تھا۔متاثرہ دکانداروں میں سے ایک نے بتایا کہ ہم برسوں سے یہاں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی دکان سے ہم اپنی زندگی کا گزارہ کرتے تھے۔ لیکن اتوار کی صبح جو طوفان آیا، اُس نے ہمیں سنبھلنے کا موقع ہی نہ دیا۔ پل بھر میں سب کچھ بہہ گیا۔

مقامی لوگوں کے مطابق، اس بازار سے تقریباً دو سو افراد کا روزگار جڑا ہوا تھا، جو اب بری طرح متاثر ہو چکا ہے۔دکانداروں اور مقامی لوگوں نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ اس واقعے کو قدرتی آفت قرار دیا جائے اور متاثرین کو فوری طور پر معقول معاوضہ فراہم کیا جائے تاکہ وہ اپنے کاروبار کو دوبارہ شروع کر سکیں اور زندگی کے معمولات بحال ہو سکیں۔علاقے میں انتظامیہ کی جانب سے نقصانات کا تخمینہ لگانے کا عمل جاری ہے جبکہ متاثرین کو عارضی امداد فراہم کرنے کی کوششیں کی جا رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande