صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 24 اپریل کو سلی گوڑی کا دورہ کریں گی
سلی گوڑی، 20 اپریل (ہ س)۔ اگلے ہفتے 24 اور 25 اپریل کو پھانسی دیوا واقع سنتوشینی ہائی اسکول گراونڈ میں بین الاقوامی سنتھال کونسل کی نویں کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے۔ ملک کی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو مذکورہ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔ ا
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو


سلی گوڑی، 20 اپریل (ہ س)۔ اگلے ہفتے 24 اور 25 اپریل کو پھانسی دیوا واقع سنتوشینی ہائی اسکول گراونڈ میں بین الاقوامی سنتھال کونسل کی نویں کانفرنس منعقد ہونے جا رہی ہے۔ ملک کی صدر جمہوریہ دروپدی مرمو مذکورہ کانفرنس میں بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔ اس پروگرام میں مغربی بنگال اور سکم کے وزرائے اعلیٰ کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

اس دو روزہ کانفرنس میں کئی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔ اس پروگرام کے ذریعے مقامی لوگوں کی روایات اور ثقافت کو اجاگر کیا جائے گا۔ یہ تقریب تقریباً آٹھ حصوں میں منعقد کی جائے گی۔ کاروباریوں کا خیال ہے کہ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی موجودگی اس تقریب میں ایک نئی جہت کا اضافہ کرے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande