امپھال/تھوبل، 20 اپریل (ہ س)۔ منی پور میں کئے گئے سرچ آپریشن کے دوران سیکورٹی فورسز نے بھاری مقدار میں اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد برآمد کیا ہے۔
پولیس کے ایک ترجمان نے اتوار کو بتایا کہ سیکمائی پولیس اسٹیشن کے تحت امپھال مغربی ضلع کے کھونگنانگ پوکپی علاقے سے ایک .303 رائفل، تین پومپی گن، سات زندہ کارتوس، ایک دیسی ساختہ 12 بور رائفل اور ایک پٹکا ہیلمٹ برآمد کیا گیا ہے۔
اسی وقت، تھوبل ضلع کے لیلونگ پولیس اسٹیشن کے تحت لیلونگ چوبوک کھمن علاقے سے سات 36 ایچ ای ہینڈ گرنیڈ، ایک سفید پلاسٹک کی بوری اور ایک بھورے پولی تھین بیگ کو بھی ضبط کیا گیا۔
سیکیورٹی فورسز کی جانب سے معاملے کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور یہ معلوم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے کہ برآمد شدہ اسلحہ اور دھماکہ خیز مواد کن عناصر سے تعلق رکھتا ہے۔
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی