پٹنہ ، 20 اپریل (ہ س)۔ کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے نے دعویٰ کیا ہے کہ کانگریس لیڈروں کو جھوٹے مقدمات میں پھنسانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔بہار کے بکسر میں اتوار کے روز ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے بی جے پی پر الزام لگائے۔
کھڑگے نے کہا کہ کانگریس قائدین پر گذشتہ دس سال میں ان گنت چھاپہ کی گئی ، لیکن نکلا کچھ نہیں۔ ای ڈی نے 193 لیڈروں کے خلاف مقدمہ درج کیا لیکن صرف دو ہی معاملے ثابت کر سکے۔ کھڑگے کا کہنا ہے کہ نیشنل ہیرالڈ معاملے میں جس خاندان کو بدنام کرنے کی کوشش کی گئی اس خاندان کا ہر فرد تحریک آزادی کے دوران جیل میں تھا۔ آزادی سے پہلے آنند بھون اور سوراج بھون جیسی جائیدادیں ملک کے لیے وقف تھیں۔ بی جے پی حکومت کانگریس اور اپوزیشن جماعتوں کے ساتھ دشمنوں جیسا سلوک کر رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ تمام کوششوں کے بعد بھی کانگریس نہ ڈرنے والی ہے اور نہ جھکنے والی ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan