مہاراشٹر میں قتل سمیت سنگین مقدمات میں ملوث، 40 لاکھ کے انعام یافتہ 4 نکسلی گرفتار
گڈچرولی، 20 اپریل (ہ س)مہاراشٹر کے گڈچرولی ضلع کے پالی جنگل میں پولس نے ایک سی 60 کمانڈو کے قتل میں ملوث اور ان کے سروں پر کل 40 لاکھ روپے کے انعام والے چار خطرناک نکسلیوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولس سپرنٹنڈنٹ نیلوپاٹل نے اتوار کو یہ
mah govt arrests 4 naxals


گڈچرولی، 20 اپریل (ہ س)مہاراشٹر کے گڈچرولی ضلع کے پالی جنگل میں پولس

نے ایک سی 60 کمانڈو کے قتل میں ملوث اور ان کے سروں پر کل 40 لاکھ روپے کے انعام

والے چار خطرناک نکسلیوں کو گرفتار کیا ہے۔ پولس سپرنٹنڈنٹ نیلوپاٹل نے اتوار کو یہ

اطلاع دی۔ گرفتار نکسلیوں کی شناخت سیلو مدیلا عرف راگھو (55)، اس کی بیوی جینی

خراتم عرف اکھیلا (41)، جانسی تلنڈی عرف گنگو، اور منیلا گواڈے عرف سریتا (21) کے

طور پر کی گئی ہے۔ مدیلا پر 20 لاکھ روپے، خراتم پر 16 لاکھ روپے، جبکہ تلنڈی اور

گواڈے پر 2 لاکھ روپے فی کس انعام مقرر تھا۔

پولس کے مطابق یہ چاروں افراد تاڈگاؤں

پولس اسٹیشن کے دائرہ اختیار میں پالی کے جنگل میں مشتبہ طور پر گھومتے پائے گئے۔

اطلاع ملنے پر تاڈگاؤں پولس اسٹیشن کی ٹیم نے ان کی گرفتاری عمل میں لائی۔ تحقیقات

سے انکشاف ہوا ہے کہ یہ نکسلی 11 فروری 2024 کو دیرنگی-پھلنار کے جنگلاتی علاقے

میں سی 60 کمانڈوز پر ہونے والے حملے میں براہ راست ملوث تھے جس میں ایک کمانڈو

ہلاک ہوا تھا۔

پولس کی جانچ کے مطابق، سیلو مدیلا عرف

راگھو ممنوعہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (ماؤسٹ) کے جنوبی گڈچرولی ڈویژن کا رکن تھا،

جبکہ اس کی بیوی جینی خراتم عرف اکھیلا بھمرا گڑھ ایریا کمیٹی سے وابستہ تھی۔

جانسی تلنڈی عرف گنگو اور منیلا گواڈے عرف سریتا بھمرا گڑھ لوکل آرگنائزیشن اسکواڈ

(ایل او ایس) کی سرگرم رکن تھیں۔

پولس کے مطابق، سیلو مدیلا کل 77

مقدمات میں مطلوب تھا جن میں 34 انکاؤنٹر، 7 آتش زنی، اور 23 قتل کے معاملات شامل

ہیں۔ خراتم کے خلاف 29 مقدمات درج ہیں جن میں 18 انکاؤنٹر، 3 آتش زنی اور 4 قتل کے

الزامات شامل ہیں۔ جانسی تلنڈی 14 جرائم میں ملوث رہی ہے جن میں 12 انکاؤنٹر اور 1

قتل شامل ہے، جبکہ منیلا گواڈے 10 جرائم میں ملوث پائی گئی ہے جن میں 5 انکاؤنٹر

اور 4 قتل شامل ہیں۔

گڈچرولی کے ایس پی نیلوپاٹل نے کہا کہ

ان گرفتاریوں کے بعد علاقے میں ماؤنواز مخالف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande