منی پور پی ایل اے کا جنگجو گوہاٹی میں گرفتار
گوہاٹی، 20 اپریل (ہ س)۔ گوہاٹی پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں منی پور کے کالعدم باغی گروپ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ایک سرگرم رکن کو گرفتار کر لیا۔ اس پر منی پور میں کئی عسکریت پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔ گرفتار جنگجو کی شناخت
منی پور پی ایل اے کا جنگجو گوہاٹی میں گرفتار


گوہاٹی، 20 اپریل (ہ س)۔

گوہاٹی پولیس نے ایک مشترکہ کارروائی میں منی پور کے کالعدم باغی گروپ پیپلز لبریشن آرمی (پی ایل اے) کے ایک سرگرم رکن کو گرفتار کر لیا۔ اس پر منی پور میں کئی عسکریت پسند سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا شبہ ہے۔

گرفتار جنگجو کی شناخت 31 سالہ میانگلممبم بوبی سنگھ کے طور پر ہوئی ہے جو منی پور کے کاکچنگ ضلع کا رہنے والا ہے۔ وہ گوہاٹی کے پلٹن بازار کے ایک ہوٹل میں چھپا ہوا تھا۔ ذرائع کے مطابق وہ اس سے قبل بہار باڑی کے ایک اور ہوٹل میں مقیم تھا۔ یہ کارروائی بشیشٹھ پولیس اسٹیشن نے گجراج انٹیلی جنس کی مدد سے کی ہے۔

گوہاٹی پولس کے ڈی سی پی (ایسٹ) مرنال ڈیکا نے اتوار کو کہا کہ سنگھ منی پور میں مسلح سرگرمیوں میں سرگرم عمل تھے۔ وہ فی الحال پولیس کی حراست میں ہے اور اس سے پوچھ گچھ جاری ہے۔ہے پولیس حکام نے بتایا کہ ملزم کے دیگر عسکریت پسندوں سے روابط کی بھی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ تفتیش کے دوران مزید گرفتاریاں ہو سکتی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande