جموں, 20 اپریل (ہ س)جموں و کشمیر کے وزیراعلیٰ عمر عبداللہ کو لے جانے والی انڈیگو کی دہلی جانے والی پرواز، ہفتہ کی شب موسم یا دیگر وجوہات کے باعث جے پور موڑ دی گئی، جو بالآخر اتوار کی علی الصبح قومی دارالحکومت پہنچی۔اطلاعات کے مطابق پرواز جے پور سے اتوار کی شب 2 بجے روانہ ہوئی اور صبح 3 بجے کے بعد دہلی ایئرپورٹ پر اتری۔ عمر عبداللہ نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں اس تاخیر اور بدنظمی پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔انہوں نے لکھا کہ اگر کسی کو تجسس ہو تو، میں صبح 3 بجے کے بعد دہلی پہنچا۔ دہلی ایئرپورٹ ایک مکمل بدنظمی کا منظر پیش کر رہا ہے (معذرت کے ساتھ، لیکن میں نرمی برتنے کے موڈ میں نہیں ہوں)۔ جموں سے روانگی کے بعد تین گھنٹے فضاء میں رہنے کے بعد ہمیں جے پور موڑ دیا گیا، اور اب رات 1 بجے میں طیارے کی سیڑھیوں پر کھڑا ہو کر تازہ ہوا لے رہا ہوں۔عمر عبداللہ نے اس صورتحال کی تصویر کشی کے لیے ایک سیلفی بھی شیئر کی، جس میں وہ طیارے سے اتر کر سیڑھیوں پر کھڑے دکھائی دے رہے ہیں۔تاہم، انڈیگو کی جانب سے اس واقعے پر تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر