مدھیہ پردیش کے منڈلا ضلع میں دو خواتین نکسلائیٹس ہلاک، دونوں پر 28 لاکھ روپئے کا انعام تھا
بھوپال، 2 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش پولیس اور سیکورٹی فورسز نے نکسل مخالف مہم کے تحت ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ بدھ کی صبح پولیس نے منڈلا ضلع کے بچھیا تھانہ علاقے کے تحت منڈی دادر اور گنیری دار کے جنگل میں ایک انکاونٹر میں دو خواتین نکسلیوں کو ہل
ہلاک نکسلیوں کی تصویر۔


بھوپال، 2 اپریل (ہ س)۔ مدھیہ پردیش پولیس اور سیکورٹی فورسز نے نکسل مخالف مہم کے تحت ایک اور بڑی کامیابی حاصل کی ہے۔ بدھ کی صبح پولیس نے منڈلا ضلع کے بچھیا تھانہ علاقے کے تحت منڈی دادر اور گنیری دار کے جنگل میں ایک انکاونٹر میں دو خواتین نکسلیوں کو ہلاک کر دیا جن پر 28 لاکھ روپے کا انعام تھا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے ایک ایس ایل آر، ایک بھاری بھرکم بندوق، وائرلیس سیٹ اور روزمرہ کی ضرورت کی اشیاء برآمد کی ہیں۔ پولیس اور سیکورٹی فورسز علاقے میں دیگر نکسلیوں کی تلاش میں تلاشی مہم چلا رہے ہیں۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کیلاش مکوانہ نے اس کامیابی کے لیے سیکورٹی فورسز کی تعریف کی ہے۔

اے ایس پی آدرش کانت شکلا (نکسلی آپریشن) نے آج کہا کہ سیکورٹی فورسز ماونوازوں کے خلاف مسلسل جارحانہ کارروائی کر رہی ہیں۔ کانہا نیشنل پارک کے منڈی دادر-گنیری دادر-پراساٹولہ جنگلاتی علاقے میں ماونوازوں کی موجودگی کی اطلاع پر سیکورٹی فورسز کو جنگل میں بھیجا گیا تھا۔ بدھ کی صبح تلاشی کے دوران ماونوازوں نے سیکورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی۔ اس پر سیکورٹی فورسز نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی۔ اس فائرنگ میں دو وردی پوش ہارڈ کور خواتین نکسلائیٹس ماری گئیں۔

اے ایس پی شکلا نے بتایا کہ مہلوک نکسلیوں کی شناخت اے سی ایم ممتا عرف رام بائی، بیوی راکیش او ڈی ایس زیڈ سی ایم کے بی ڈیویژن ساکن مرکوڈی، تھانہ کورچی، ضلع گڑچرولی، مہاراشٹرا اور اے سی ایم پرمیلا عرف ماسے منڈاوی، بھورم دیو ایریا کمیٹی، ساکن پالی گڈھیم، تھانہ چنتنار ضلع سکما، چھتیس گڑھ کی شکل میں کی گئی ہے۔ مدھیہ پردیش، چھتیس گڑھ اور مہاراشٹر پولیس نے دونوں نکسلیوں پر 14-14 لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ مہلوک خاتون نکسلائیٹس کے قبضے سے ایک ایس ایل آر رائفل اور دیگر رائفل، بھاری بھرکم میگزین، واکی ٹاکی سیٹ اور ایک چاقو برآمد کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکورٹی فورسز دوسرے ماونوازوں کی تلاش میں انکاونٹر کے علاقے کے ارد گرد ایک گہری تلاشی مہم چلا رہے ہیں جو انکاونٹر کے دوران گھنے جنگل کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے۔

سیکورٹی فورسز کی اس کامیابی پر وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو اور پولیس کے ڈائریکٹر جنرل کیلاش مکوانہ نے پولیس افسران کو اس قابل ستائش کام اور کامیابی پر مبارکباد دی ہے۔ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر یادو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے ذریعے بتایا کہ آج منڈلا ضلع کے بچھیا تھانے کے تحت گھنے جنگل میں پولیس اور نکسلیوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں سیکورٹی فورس کے ہاک فورس کے جوانوں نے دو خواتین نکسلیوں کو ہلاک کر دیا جس پر 14 لاکھ روپے کا انعام تھا ، اس کے قبضے سے ہتھیار، ایس ایل آر رائفل اور دیگر سامان برآمد کیا ہے۔ میں اس بہادری کے لیے تمام سیکورٹی فورسز کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔یقینی طور پر یہ کامیابی وزیر اعظم نریندر مودی کی رہنمائی اور مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کی قیادت میں مارچ 2026 تک ہندوستان کو نکسل مسئلہ سے مکمل طور پر آزاد کرنے کے عزم کو تقویت دے گی۔ ملک اور مدھیہ پردیش دہشت گردی، نکسل ازم اور انتہا پسندی سے مکمل طور پر آزاد ہو جائیں گے۔

قابل ذکر ہے کہ ریاست میں پہلی بار ڈیڑھ ماہ کے عرصے میں دو انکاونٹر میں چھ نکسلائیٹ مارے گئے ہیں۔ اس سے پہلے 19 فروری کو بالاگھاٹ کے گڑھی تھانہ علاقے میں ایک انکاونٹر میں چار خواتین نکسلائیٹس ماری گئی تھیں۔ یہ سبھی کنہا بھورم دیو اے بی ڈویژن کھٹیا مورچہ دلم کی رکن تھیں۔ ان میں سے ایک نکسلی آشا پر 14 لاکھ روپے کا انعام تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande