ہندوستانی بحریہ نے مغربی بحر ہند میں 2500 کلوگرام منشیات ضبط
ممبئی ، 2 اپریل (ہ س)۔ ہندوستانی بحریہ نے بحر عرب میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2500 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط کر لی ہیں۔ یہ کامیاب آپریشن ہندوستانی بحریہ کے فرنٹ لائن فریگیٹ آئی این ایس ترکش نے انجام دیا، جو مم
Indian Navy seizes 2500 kg drugs in Arabian Sea


ممبئی ،

2 اپریل (ہ س)۔

ہندوستانی

بحریہ نے بحر عرب میں ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2500 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

کر لی ہیں۔ یہ کامیاب آپریشن ہندوستانی بحریہ کے فرنٹ لائن فریگیٹ آئی این ایس

ترکش نے انجام دیا، جو ممبئی میں واقع مغربی بحریہ کمانڈ (ڈبلیو این سی) کا حصہ

ہے۔جو مغربی بحریہ کمانڈ (ڈبلیو این سی) کے تحت کام کر رہا ہے۔ ڈبلیو

این سی کے حکام کے مطابق، 31 مارچ کو مغربی بحر ہند میں گشت کے دوران آئی این ایس

ترکش نے مشتبہ بحری جہازوں کی نشاندہی کی اور منشیات برآمد کیں۔ یہ بحری جہاز

جنوری 2025 سے میری ٹائم سیکیورٹی آپریشنز میں تعینات تھا اور کمبائنڈ ٹاسک فورس

(سی ٹی ایف) 150 کے تحت کام کر رہا تھا، جو بحرین میں قائم کمبائنڈ میری ٹائم

فورسز (سی ایم ایف) کا ایک اہم حصہ ہے۔

گشت کے

دوران، بھارتی بحریہ کے پی 8 آئی طیارے نے بحر ہند میں مشکوک جہازوں کی موجودگی کی

اطلاع دی، جن پر منشیات کی اسمگلنگ سمیت دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے

کا شبہ تھا۔ اطلاع ملتے ہی، آئی این ایس ترکش نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ان

جہازوں کا تعاقب کیا اور ان سے تفتیش کی۔ ممبئی میں میری ٹائم آپریشن سینٹر کے

ساتھ مربوط آپریشن کے نتیجے میں، ایک مشتبہ کشتی مکمل

تلاشی لی گئی۔

تلاشی

کے دوران، بحریہ کی ماہر بورڈنگ ٹیم اور میرین کمانڈوز نے جہاز کے مختلف حصوں،

بشمول خفیہ خانوں اور کارگو ہولڈز سے 2386 کلوگرام چرس اور 121 کلوگرام ہیروئن

سمیت مجموعی طور پر 2500 کلوگرام سے زائد منشیات برآمد کیں۔ ضبط شدہ منشیات کی

مقدار کو دیکھتے ہوئے، یہ اسمگلنگ کی ایک بڑی کوشش سمجھی جا رہی ہے۔ حراست میں لیے

گئے جہاز کے عملے سے مکمل تفتیش کی جا رہی ہے تاکہ اسمگلنگ نیٹ ورک اور دیگر مشتبہ

سرگرمیوں کا پتہ لگایا جا سکے۔

بحریہ

حکام کا کہنا ہے کہ یہ آپریشن بحر ہند میں غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف ہندوستانی

بحریہ کی مستقل نگرانی، مؤثر حکمت عملی اور پیشہ ورانہ مہارت کا مظہر ہے۔ بھارتی

بحریہ کا مقصد خطے میں سمندری سلامتی، استحکام اور امن کو یقینی بنانا ہے، اور اس

طرح کی کارروائیاں بحر ہند میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اس کے

مضبوط عزم کو ظاہر کرتی ہیں۔

ہندوستھان

سماچار

ہندوستان سماچار / نثار احمد خان


 rajesh pande