سڑک حادثہ میں تین موٹر سائیکل سوار جاں بحق
سون بھدر، 19 اپریل (ہ س)۔ چوپن تھانہ علاقہ میں جمعہ کی آدھی رات کو چار پہیہ گاڑی کی زد میں آکر موٹرسائیکل پر سوار تین افراد کی موت ہوگئی۔ تھانہ انچارج وجے کمار چورسیانے بتایا کہ بیلکش کے رہائشی لکشمن گوڑ (20)، چھوٹو گوڑ عرف ارجن (15) اور چندر شیکھر
Three bike riders died in road accident


سون بھدر، 19 اپریل (ہ س)۔ چوپن تھانہ علاقہ میں جمعہ کی آدھی رات کو چار پہیہ گاڑی کی زد میں آکر موٹرسائیکل پر سوار تین افراد کی موت ہوگئی۔

تھانہ انچارج وجے کمار چورسیانے بتایا کہ بیلکش کے رہائشی لکشمن گوڑ (20)، چھوٹو گوڑ عرف ارجن (15) اور چندر شیکھر گوڑ (16)، تینوں نوجوان موٹر سائیکل سے بارات میں شامل ہونے کےلئے وارانسی-شکتی نگر سڑک کے ذریعے کوٹہ گئے تھے۔ نائرہ پٹرول پمپ پٹودھ کے قریب ایک فور وہیلر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں تینوں زخمی ہوگئے۔

اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹروں نے علاج کے دوران انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھجوا کر مزید کارروائی شروع کر دی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande